لیونگ روم کو مزید آرام دہ بنانے کے سات طریقے

Farheen Farheen
Amsterdam Keizersgracht, Ethnic Chic - Home Couture Ethnic Chic - Home Couture Modern Living Room
Loading admin actions …

لیونگ روم گھر کا سب سے اہم کمرہ ہوتا ہے ۔ یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں سارے گھر والے ایک ساتھ بیٹھتے ہیں۔ اسلیئے یہ کمرہ آرام دہ ہونا چاہیے لیکن اسٹائل کے ساتھ ۔ آج ہومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کو سات ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپکا لیونگ مزید آرام دہ بن جائے گا۔تو آئیے شروع کرتے ہیں

ہر جگہ پھول

ایک آرام دہ لیونگ روم کے لیئے جو بات آپکو نہیں بھولنی چاہیے وہ ہیں پھول۔۔۔ پھول آپکے کمرے میں رنگ بھرتے ہیں اور انکی خوشبو آپکے لیئے تسکین کا باعث بنتی ہے۔ انکو آپ اپنے لیونگ روم میں ایک ڈیزائنر گلدان میں کچھ رنگ برنگے پھول سجائیں اور آپکی سجاوٹ پوری ہوئی

آپ کونسا میٹریل چنتے ہیں

لیونگ روم کی وضع اس میں موجود میٹریل پر منحصر ہوتی ہے۔  ایک لیدر کا صوفہ جس پر مختلف اقسام کی کشن پڑی ہو وہ ایک کارنر صوفہ سے بلکل مختلف ہوتا ہے۔ کالے اور سفید رنگ کا چمکدار فرنیچر ایک بلکل وضع پیدا کرتا ہے جبکہ پرانی لکڑی کا بنا فرنیچر بلکل الگ۔ ایک کافی کا میز ، ایک کمبل یا ایک پیلٹ کی بنی کرسی سب ایک آرام احساس جگاتے ہیں۔ لیکن ایک بانس کی کرسی اور بہت سارے سجاوٹی پیس ملکر بہت شاندار لیونگ روم بناتے ہیں

کونسے رنگ ملائیں

ایک انٹرییئر جس کے رنگ شاندار ہوں مہنگے انٹریئر کی نسبت زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔ پیسٹل رنگ کمروں کو آرام دہ بنانے کے لیئے جانے جاتے ہیں۔ ایک ہلکا سا نیلا یا پیلا رنگ کمرے کو ایک شاندار وضع بخشتا ہے۔ لیکن یہ ہر کمرے کے لیئے نہیں ہے۔ زمینی ٹونز کسی گہرے رنگ کے ساتھ ملکر ایک شاندار کمرہ بناتے ہیں اسی طرح اچھا فرنیچر اور دیگر سجاوٹیں کمرے کو آرام دہ بنانے میں بہت شاندار کردار ادا کرتے ہیں

مختلف اقسام کے پردے

لیونگ روم کو آرام دہ بنانے میں پردے، کشن اور صوفے کے کور بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن کس طرح کے کپڑے آپکے لیونگ روم کو آرام دہ بنا سکتے ہیں؟ لیونگ روم میں لگے لمبے پردے کمرے کو ایک شاندار وضع بخشتے ہیں۔ پردے ہر قسم کے کپڑے میں دستیاب ہوتےہیں جیسے کہ لیلن، روئی اور کاٹن۔ لیلن کے پردے بہت نرم اور ہلکے والے ہوتے ہیں، روئی کے پردے بہت نرم اور گرم ہوتے ہیں لیکن کاٹن کے پردے ایک جگہ پر رہتے ہیں۔ اب آپ اپنے گھر کے انتڑیئر کے مطابق اپنے پردے چن سکتے ہیں

اسطرح آپکے صوفے اور کرسیاں بھی کمروں کو بہتر بناتے ہیں۔ جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ ایک لیدر کا صوفہ ایک آرام دہ صوفے کی نسبت الگ لگتا ہے۔ لیکن گہرے پائل شیگز ایک بلکل الگ وضع بخشتے ہیں۔ اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ کونسا چنتے ہیں

---- اور موم بتیاں

موم بتیاں کمروں میں ایک الگ تاثر دیتی ہیں یہ کمرے کو آرام دہ بناتے ہیں۔ جب آپ موم بتیاں جلاتے ہیں تو یہ الگ جگہوں پر مختلف سائے بناتے ہیں جو کہ بہت شاندار لگتے ہیں۔ اگر موم بتیاں جلانا چاہتے ہیں تو بی ویکس کی بنی ہوئی موم بتی چنیں کیونکہ یہ الگ طرح کی ہوتی ہیں

آرام دہ روشنی

روشنی کسی بھی کمرے کو سجانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ قدرتی روشنی سب سے اچھی لگتی ہے لیکن آپ ہلکے ایل ای ڈی بلب ، سائیڈ میزوں کے لیمپس چن سکتے ہیں جو کہ شاندار سائے دیواروں پر بناتے ہیں

اور آخر میں : گھریلو سجاوٹ

گھر کی سجاوٹیں تبدیل کرنے سے بھی اسکی وضع میں تبدیلی آسکتی ہے جیسا کہ موم بتی اسٹینڈ، کشنز اور سجاوٹی پیس کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کرتے رہیں ۔ کشنز کے کور تبدیل کرنے سے اور بلکل الگ کور خریدنے سے بھی آپ کمرے میں آرام لا سکتے ہیں۔ نئی نئی گھریلو سجاوٹوں کو دیکھنے کے لیئے ہومی فائی ایکسیسریز کو وزٹ کریں 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine