دو منزلوں پر مشتمل 9 شاندار گھر

usranaz usranaz
Casa ReFit, Ferraro Habitat Ferraro Habitat Rustic style bedroom
Loading admin actions …

چبوترہ عام طور پر اوپری منزل اور زمینی منزل کے بیچ بنایا جاتا ھے جو کہ اطالوی زبان میزانی سے نکلا ھے۔ اس کا مواد عموما’ لوھے یا لکڑی کے جنگلے پر بنا ھوتا ھے۔اس کو نصف منزل بھی کہا جاتا ھے۔یہ ایک ایسی جگہ ہے جو پوری عمارت پر قبضہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گھر کی جگہ میں اضافہ کرتی ہیں اور ایک اضافی کمرے کے طور پر مفید ثابت ھوتی ہیں۔

جب بھی آپ اپمے گھر یا کمرے میں چبوترہ تیار کرنے لگیں تو ہماراہ مشورہ ھے کہ اسے چھت سے  2.7 میٹر نیچے کی طرف تعمیر کریں۔ اس طریقہ کار سے آپ ایک فعال اور دلکش چبوترہ ڈیزا ئن کر سکیں گے جس میں مناسب ماحول کو ترتیب دیا جا سکتا ھے۔ اس طرح آپ اپنے کمرے کے ساتھ سٹائلش اور پُر فضا چبوترہ آپ کی ہر طرح سے پرائیویسی کے پیشِ نظر تخلیق کر سکتے ہیں۔

ماہر فنِ تعمیر کے مختلف سٹائل اور ڈیزائنوں کے چبوتروں کے منصوبوں  کاجائزہ لیں نئی امکانات کی دنیا کو دریافت کریں اور اپنے گھر کے علاقے کو وسعت بخشیں۔

1. ایک طرف چبوترہ، دوسری طرف ٹی۔وی لاؤنج

یہ ایس-پی سٹوڈیو منصوبہ شاندار ھے۔ اس کی پہلی وجہ یہ ھے کہ یہ اونچائی پر تشکیل دیا گیا ھے دوسری وجہ یہ ھے کہ اس کی نچلی جگہ کو ٹی-وی لاؤنج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ھے۔ اس چبوترے کی اونچائی ہمیں اس کے نیچے آرام دہ صوفہ لگا کر ٹی-وی سے لطف اندوز ھونے کی اجازت دیتی ھے۔کیوں کہ ٹی-وی کی اسکرین کو مخالف دیوار پر نصب کیا گیا ھے۔

2. شاندار چبوترہ

یہ چبوترہ بہت ہی شاندار ھے کیوں کہ اس کی سیڑھیوں کو دلکش انداز میں شیشے کی ریلنگ سے منسلک کر کے ڈیزائن کیا گیا ھے۔ اس کے فرش کو بھی دلکش لکڑی سے تخلیق کیا گیا ھے۔اس چبوترہ میں آرام دہ صوفوں کو اس ترتیب میں لگایا گیا ھے کہ اسے بیٹھنے کے ساتھ ساتھ آرام کرنے کے لئے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ھے۔

3. پُر فضا چبوترہ

تصویر میں دکھایا گیا چبوترہ کاسا کور کے منصوبے کے لئے ایک کنٹینر میں منعقد ایک پائیدار چھت کا حصہ ہے.اس چبوترے کو گھر کی خواب گاہ کےطور پر منتخب کیا گیاھے۔ اس چبوترہے کی ساخت بہت مضبوط بنائی گئی ھے۔ اس کو سامنے سٹیل کی تاروں کی مدد سے جال بنایا گیا ھے جس سے پرائیویسی بھی قائم رہتی ھے اور تازہ ھوا کا گزر بھی رہتا ھے۔ اس کی مدد سے چبوترے کاماحول ترو تازہ اور پُر سکون رہتا ھے۔

4.گھر کے داخلے پر

اس تصویر میں اس گھر کا چبوترہ اس کے عین داخلے کے ساتھ تخلیق کیا گیا ھے، جو کہ غیر فطری ھے۔عام طور پر چبوترہ دالن خانے کے ساتھ بنایا جاتا ھے جسے سیڑھیوں سے منسلک کیا جاتا ھے۔کبھی کبھار اسے خواب گاہ میں بھی بنایا جاتا ھے اور اسے باقی گھر سے منسلک کیا جاتا ھے۔اس ماڈل مین اس چبوترے کو گھر کے بیرونی حصے سے منسلک کیا گیا ھے جہاں پر گھر میں آنے عوالے مہمانوں اور رشتہ داروں کا استقبال کیا جاتا ھے۔

5. چبوترہ ایک نُمائشی کمرے کے طور پر

آپ نت تمام چبوتروں کا معائینہ کر چکے ہیں۔ اس چبوترے میں اس کی بلندی سے فائیدہ حاصل کیا گیا ھے، جہاں سے آپ اپنے والدین اور بچوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے آپ بالکونی کے اوپر اور اوپر سے نیچے کا نظارہ کر سکتے ہیں۔

اس چبوترے کو فلم کی پروجیکشن کے لئے استعمال کیا جا سکتا ھے۔ اس کی بالکونی میں کیمرہ نصب کر کے نیچے دالان خانے میں بہترین قسم کی فلم پروجیکشن کی جا سکتی ھے۔ یہ اپنے گلاس وندوز کی بدولت یہ ایک شاندار فلم سٹوڈیو کے طور پر بھی کام کر سکتا ھے۔

6. کُھلی طرز کا چبوترہ

اس گھر کو ایک بڑے کانفرنس ھال کے طور پر تخلیق کیا گیا ھے جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے دالان خانے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ھے۔ یہ چبوترہ گھر کو دونوں حصوں کی طرف ہم آہنگ کرتا ھے۔ چبوترہ کے ایک طرف دالان خانہ ھے جب کہ دوسری طرف پول اور باغ کا حصہ شامل ھے۔ یہ چبوترہ گھر کو باقی حصوں جیسے کھانے کے کمرے اور دالان خانے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتا ھے۔ ہر لحاظ سے یہ چبوترہ اس گھر کے لئے ایک حصے کا دوسرے حصے کی طرف روابط قائم کرتا ھے۔

7. خواب گاہ میں چبوترہ

اس پورے گھر کی منصوبہ بندی پریشان کُن ھے البتہ اس کا چبوترہ اس کی مدد نہیں کر سکتا لیکن عملی طور پر یہ ایک دلچسپ طرزِ تعمیر ھے۔ یہ گھر استحکام کے اُصول پر شروع ھوتا ھے اور اس کو ری سائیکلنگ اور چیزوں کی کمی کے باعث دوبارہ استعمال میں لانے کے اصولوں پر قائم کیا گیا ھے۔

اس گھر میں اینٹوں اور پتھروں کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا گیا ھے حتیٰ کہ فرنیچر، فریم، شیشے، آلات اور دروازوں کو بھی دیگر گھر کی چیزوں کی طرح احتیاط سے ترتیب دیا گیا ھے. سادہ سے اس گھر میں یہ بتایا گیا ھے کہ کیسے چبوترہ کو کسی بڑی تعمیر اور محنت سے کم خرچ میں تیار کیا جا سکتا ھے۔ اسکی بناوٹ بہت سستی اور آسان ھے۔تا ہم اس کی بناوٹ تیار کرنے سے پہلے کسی ماہر پیشہ ور کاریگر کی خدمات ضرور حاصل کر لیں۔اس تصویر نے ہماری توجیہ اس لیئے حاصلی کر لی ھے کیوںکہ اس میں لکڑی کی مثلث شکل میں بناوٹ کو رسی کی مدد سے باندھ کر چبوےترہ بنایا گیا ھے۔ بہت سادہ اور تخلیقی!

8. دفتر کے طور پر چبوترہ

چبوترہ کا سب سے بہترین استعمال اس کو دفتر کے طور پر استعمال میں لانا ھے،چبوترہ کو دفتر کے طور پر استعمال کرنا آپ کی سوچ سے بھی زیادہ آسان ھے۔کیوں کہ یہ گھر کا سب سے زیادہ پُرسکون اور آرام دہ حصہ ھوتا ھے جہاں آپ بغیر کسی شور شرابے کے اپنے کام پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ چبوترہ کے بلندی کی وجہ سے پورے گھر پر اپنی نظر رکھ سکتے ہیں جیسا کہ اس ماڈل میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔مزید آپ اپنے بچوں پر کھیلتے ھوئے یا سٹڈی کرتے ھوئے دالان خانے پر نظر رکھ سکتے ہیں اور ساتھ میں آپ اپنے دفتر کا کام بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

9. لوھے کی ساخت سے بنا چبوترہ

اس صنعتی سٹائل کے چبوترہ میں ،یہ چبوترہ گھر کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ھے۔ یہ نہ صرف گھر کا ایک اضافی حصہ ھے بلکہ اس کی ساخت اور بناوٹ کا گھر کی ساخت میں اہم کردار ھے۔اس چبوترہ میں اپارٹمنٹ کے سوٹ، ایک بیڈروم، ایک شاندار الماری اور ایک سپر جدید باتھ روم شامل ہے. چبوترہ اور سیڑھی کی لوھے کی بنی بناوٹ پر اس چبوترہ کی مضبوطی اور پائیداری انحصار کرتی ھے۔ اس کے ساتھ اس کی دلکشی اور خوبصورتی میں لوھے کی بناوٹ کا خاص کردار شامل ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine