جدید گھروں کے لیے دیواروں کے ڈیزائن کی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
A902, ArquitectosERRE ArquitectosERRE Modern Corridor, Hallway and Staircase
Loading admin actions …

کسی جگہ کو سجانے میں بس قالین بچھا دینا یا میز جھاڑ دینا کافی نہیں ہوتا۔ کافی بار ہم گھر کے فرنیچر اور سجاوٹ کے بارے میں اتنا سوچتے ہیں کہ اس عنصر کو بھول ہی جاتے ہیں جو کمرے کو جوڑے ہوئے ہے – دیواریں۔

دیواریں سادہ لگتی ہیں مگر اس کا مطلب سے نہیں کہ آپ انہیں سجاوٹ میں بھی سادہ ہی رہنے دیں۔ تخلیقی سوچ رکھنے والوں کی بدولت، ایسے بہت سے انتخابات ہیں جن میں سے آپ چن سکتے ہیں جو دیوار کو کمرے کا مرکزی حصہ بنا دیں، اور ہم صرف ان پر رنگ کرنے کی بات نہیں کر رہے۔  

تو آپ کو آپ کی دیواریں متاثر کن بنانے میں مدد دینے کے لیے، گھر کی سجاوٹ کی ۱۰ تجاویز کو دیکھتے ہیں جو ان عمودی سطحوں کو سادہ سے حسین بنا دیں۔

۱۔ نرم لکڑی یا رفیا

کسی ساخت، جیسا کہ نرم لکڑی یا رفیا، سے سجی دیوار کمرے میں پر کشش انداز کا اضافہ کرتی ہے، خاص کر کسی خاص تھیم والے اندرونی حصے میں۔

مگر ایسی تہوں کو نمی والی جگہوں، جیسا کہ باتھ روم اور کچن، میں موجود دیواروں پر لگانے سے پرہیز کریں – ان کی کھردری ساخت کی وجہ سے خراب ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

۲۔ ٹائلیں

ایک سادہ لفظ جو اپنے اندر بے شمار انتخابات لیے ہوئے ہے، بڑے بڑے نمونوں سے لے کر چھوٹے بے ترتیب ڈیزائن تک۔

ٹائلوں والی دیواریں نمایاں نظر آتی ہیں اور باتھ روم کے لیے ایک مقبول انتخاب ہیں، خاص کر ایک مرکزی دیوار بنانے یا شاور سجانے کے لیے۔

۳۔ لکڑی کے تختے

لکڑی حسین اور قدرتی ہے مگر اسے دیہی انداز کا ہی حصہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ لکڑی اگر درست جگہوں اور درست رنگوں میں لگائی جائے تو خاصی خوبصورت اور آرام دہ نظر آتی ہے، جیسا کہ اس دلکش تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کی ساخت عام پینٹ والی ایک جیسی دیوار کو مات دے دیتی ہے۔

۴۔ پتھر کی جھلک

پتھر کی تہہ ماحول کو فورا بہتر بنا دیتی ہے، جگہ میں ایک مضبوط اور ٹھنڈی وضع کا اضافہ کرتی ہے، چاہے وہ اندرونی حصہ ہو یا بیرونی۔

لکڑی کی طرح ہی پتھر بھی قدرتی نظر آتا ہے مگر مزید مضبوط بھی۔

۵۔ بروکیڈ وال پیپر ڈیزائن

بروکیڈ کہتے ہیں سجے بنے اونی کپڑوں کو، جنہیں زیادہ تر رنگین ریشم سے شونے اور چاندی کے تاروں کے بغیر بنایا جاتا ہے۔ اب سوچیں کہ کس طرح یہ وال پیپر کی جگہ لیتے ہوئے آپ کی دیواریں سجائے گا۔

ہمیشہ آسائش کا مظاہرہ کرتے ہوئے، یا نمونوں والا وال پیپر روایتی اور کلاسک انداز کے اندرونی حصوں میں اچھا لگتا ہے۔

۶۔ ایک سبز دیوار

پھول پودے صرف آپ کے بیرونی باغ کے لیے نہیں بنے تو کیوں نہ ان کے ذریعے گھر کی اندرونی دیواروں میں کچھ تازگی اور بے پناہ حسن کا اضافہ کیا جائے۔

زمینی معمارں سے لے کر ٹائلیں بنانے والوں تک، ہومی فائی پر سب موجود ہیں۔ ہمارا پیشہ واران کا صفحہ دیکھیے۔

۷۔ وال آرٹ

دیوار کو ڈھکنے اور سجانے کے آسان ترین طریقوں میں سے ایک چند فن پارے لگانا ہے۔ فریم کی گئی تصاویر، پینٹنگز اور دوسرے عناصر کمرے کو مزید دلچسپ دکھائیں گے اور پرانی سجاوت اور فرنیچر کے ساتھ اچھے لگیں گے۔

۸۔ دھاریوں کا انداز

چھت کو اونچا دکھانے کا ایک پرانا طریقہ عمودی دھاریاں لگانا ہے۔ کمرے کو چوڑا دکھانے کے لیے افقی دھاریاں چنیں، تو آپ کو بس یہ سوچنا ہے کہ آپ کے کمرے میں کیا اچھا لگے گا اور اس حساب سے انتخاب کرنا ہے۔

اس ے علاوہ، دھاریوں والا وال پیپر کمرے کو مزے دار بھی بناتا ہے، خاص کر جب اس کے رنگ شوخ اور انوکھے ہوں۔

۹۔ سانچوں والی آرٹ

چاہے یہ دیوار پر کیا گیا پینٹ ہو یا چپکایا گیا اسٹیکر، آپ کی دیواریں حسین آرٹ کے کینوس کا کام دے سکتی ہیں۔ (اور ہم لٹکانے والی اشیاء کی بات نہیں کر رہے۔)

۱۰۔ دیواروں پر بنی تصاویر

کسی منظر کی تصویر لگانے کے بجائے اپنی دیوار کو ہی منظر بنا لیں۔

دیواروں پر بنی پینٹنگز ۸۰ کی دہائی میں مقبول تھیں۔ بڑی بڑی تصاویر سے لے کر منظر گری تک، ان تصاویر میں مختلف ڈیزائن اور انداز پائے جاتے ہیں۔ آپ کو بس سے سوچنا ہے کہ آپ کے کمرے اور ذوق کے ساتھ کون سا جچے گا۔

مزید دیکھیے: وہ بڑی غلطیاں جو لوگ عام طور پر سجاوٹ کے وقت کرتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine