وہ بڑی غلطیاں جو لوگ عام طور پر سجاوٹ کے وقت کرتے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
22평 좁은집 신혼집 홈스타일링 , homelatte homelatte Living room
Loading admin actions …

کمرہ سجانا ایک نہایت مزے دار اور تقویت بخش کام ہے۔ دیواروں کے لیے رنگ چننا، قالین چننا اور فرنیچر کی ترتیب درست کرنا – یہ کسی آرٹ کلاس میں موجود ہونے یا گھر گھر کھیلنے جیسا ہے، بس اس کس لیے زیادہ بجٹ درکار ہے۔

یہ مزے کا کام تو ہے مگر کسی کو بھی اندرونی و بیرونی حصے سجاتے وقت منصوبہ بندی کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہیے، ورنہ گھر کی سجاوٹ میں غلطیاں آ جائیں گی۔ مگر خوش قسمتی سے آپ ہومی فائی پر موجود ہیں اور ہمارے پاس ہر مسئلے کے خوبصورت حل ہوتے ہیں۔  

اس لیے آج کا مضمون گھر سجاتے وقت کی جانے والی چھ عام غلطیوں اور ان کی درستگی کے بارے میں ہے۔

۱۔ رنگ پہلے چیک نہ کرنا

آپ رنگ کی گئی دیواروں پر خوفزدہ نظریں نہیں ڈالنا چاہیں گے، کیوں کہ دوبارہ پینٹ کرنے میں وقت اور پیسہ لگتا ہے۔ اس مشکل سے بچنے کے لیے ان دیواروں پر پہلے رنگ کا سیمپل لگوا کر دیکھیں۔

دیوار کے ایک بڑے حصے پر رنگ کریں اور دیکھیں کہ یہ دن کے مختلف اوقات میں کیسا نظر آتا ہے۔ (روشنی اور سایہ رنگوں پر بڑا اثر ڈالتے ہیں۔)انٹیریئر ڈیزائنر، الیکٹریشن اور مزید پیشہ واران – ہومی فائی پر سب موجود ہیں۔ 

مزید معلومات کے لیے ہمارا پیشہ واران کا صفحہ دیکھیے۔

۲۔ بہت سا سامان بھر دینا

بھرا ہوا کمرہ کبھی اچھا نہیں لگتا، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو فالتو سامان نکالنا ہو گا یا نظروں سے اوجھل کرنا ہو گا۔

اگر آپ کو کسی چیز سے بہت پیار ہے جو کمرے میں رکھی اچھی نہیں لگتی، تو بھی اسے نکال دیں۔ کسی کو دے دیں یا سٹور میں محفوظ کر دیں۔

۳۔ درست حصے نہ بنانا

سامان سمیٹنے کے ساتھ ساتھ فرنیچر کی ترتیب پر بھی دھیان دیں، کیوں کہ آپ  بڑے سے سوفے اور کنارے پر رکھی میز کے درمیان پھنسنا نہیں چاہیں گے۔

چاہے آپ بیڈ روم سجائیں، ڈائننگ روم یا اسٹڈی، پہلے کمرا ناپیں اور پھر فرش کے ہر حصے کے لیے سائز کی مناسبت سے فرنیچر چنیں۔ اور بازار جاتے ہوئے اپنے کمرے کا لکھا ہوا ناپ پاس رکھیں تا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ آپ کی پسندیدہ میز کمرے میں فٹ بھی آئے گی یا نہیں۔

۴۔ ہر رجحان اپنانا

گھر میں ہر رجحان اپنانا اور ان کی پیروی کرنا آپ کے گھر کو سرکس بنا دے گا۔ اس کے بجائے ایسا سامان چنیں جس کا رجحان ختم نہ ہوتا ہو اور جو گھر کے انداز کے ساتھ جچے۔

جگہ کو خوبصورت اور باوقار بنانے کے لیے کسی ذاتی انداز کے اضافے سے نہ گھبرائیں۔

۵۔ روشنی پر توجہ نہ دینا

روشنی کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ عملی انداز میں بات کی جائے تو بٹنوں کے ساکٹ کو درست جگہ ہونا چاہیے، اور اس بارے میں شروع میں ہی سوچا جانا چاہیے۔

مختلف درجوں میں روشنی حاصل کرنے کو یقینی بنائیں اور پس منظر کی، کام والی اور مرکزی روشنیوں کو ملائیں۔

۶۔ سب کام جلدی میں کرنا

یہ کوئی امتحان نہیں ہے، رنگ، قالین اور وال پیپر چننے میں وقت لیں۔ کچھ بھی چننے سے پہلے پکا یقین کریں کہ آپ یہی چاہتے ہیں۔ (سچ میں، یہ شادی کرنے جیسا ہے۔)

اور چونکہ ہر ہفتے نیا ڈیزائن بنانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں تو آپ کو اس ڈیزائن کے ساتھ ایک لمبا عرصہ گزارنا ہو گا۔ 

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: بغیر دیواروں کے جگہ تقسیم کرنے کے ۱۰ طریقے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine