خود سے باتھروم کی صفائی کرنے کی ۷ تجاویز

Shahtaj Shahtaj
Banheiro aberto à natureza, D Lange Interiores D Lange Interiores Modern Bathroom
Loading admin actions …

باتھ روم گھر کے اندرونی اور اہم حصوں میں سے ایک ہے اور آج کل آٹیچ باتھ روم کا رواج چل رہا ہے اس لئے اس کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے تا کہ افراد خانہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔ اور خصوصاََ بچے جو جراثیموں کے حملے کا آسان حدف ہوتے ہیں محفوظ رہ کر صحت مند رہ سکتے ہیں۔ 

آئیے آج ہم آپ کو باتھ روم کو صاف ستھرا رکھنے کے چند آسان ٹوٹکے بتاتے ہیں۔ بعض اشیاء ہمارے گھروں میں آسانی سے دستیاب ہو سکتی ہیں مگر اس کے استعمال کا طریقہ ہمارے علم میں نہیں ہوتا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

۵۔ کھلے کیمیکل

بازار سے ملنے والے کھلے کیمیکل جیسے کہ بلیچ یا فینائل وغیرہ سے ہفتے میں ایک بار بھی دھو لیا جائے تو باتھ روم صاف ستھرے نظر آنے لگتے ہیں اور نالیاں وغیرہ میں چکناہٹ نہیں جمتی۔

۳۔ سرکے کا استعمال

سرکہ بھی ہر گھر میں پایا جاتا ہے اور اس کا استعمال بھی عام طور پر ہوتا رہتا ہے۔ سرکے میں کھانے کا سوڈا ملا کر اسے گاڑھا آمیزہ بنا کر پلاسٹک کے ڈونگے، ٹب اور بالٹیوں پر جالی کے کپڑوں سے لگا کر تقریباََ بیس منٹ تک لگا کر چھوڑ دیا جائے، بعد میں ہلکا رگڑ کر دھو لیں تو بالکل نئے جیسے لگتے ہیں۔

۶۔ فینائل کی خوشبو

کھلے منہ کے جار میں اگر فینائل بھر کے رکھ دیا جائے تو اس کی خوشبو سے بھی باتھ روم مہکتا رہتا ہے اور طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے۔

ویسے تو یہ کام یعنی باتھ روم کی صفائی کا کام اتنا آسان ہے کہ اس کے لئے کسی پیشہ ور کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ بات بھی ماننے کی ہے کہ کسی بھی ماہر کا مشورہ حاصل کرنا ہمیشہ کار آمد ہی ثابت ہوتا ہے۔

۲۔ لیموں کا استعمال

لموں اگر گل سڑ بھی جائیں تو انہیں ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ گلے ہوئے لموں کے عرق میں کھانے کا سوڈا ملا کر اس سے واش بیسن کے نل وغیرہ بہت اچھے اور بہترین صاف ہوتے ہیں اور بالکل نئے لگنے لگتے ہیں۔

۴۔ بورک پاؤڈر

رات میں اگر باتھ ٹب یا واش بیسن کے نیچے بعرک پاؤڈر چھڑک دیں تو اڑنے اور رینگنے والے کیڑے غائب ہو جاتے ہیں اور باتھ روم استعمال کرنے والے کو کراہیت کا احساس نہیں ہوتا۔

۱۔ کھانے کا سوڈا

یہ سوڈا ہر گھر میں عام طور پر پایا جاتا ہے لیکن بہت کم استعمال میں رہتا ہے۔ لیکن جب آپ کو اس کی افادیت معلوم ہوگی تب آپ کو یہ احساس ہوگا کہ یہ کتنا کار آمد ہے۔ اسے سرکے یا لموں کے عرق میں ملا کر صفائی کے کام میں استعمال کر کے ہم اپنے باتھ روم کو چمک دار بنا سکتے ہیں۔

۷۔ تفصیلی صفائی

ہفتے میں اگر ایک بار تھوڑی سی تفصیلی صفائی لموں اور سرکے وغیرہ سے کر لی جائے تو ان ٹوٹکوں سےباتھ روم صاف نظر آتے ہیں اور آپ بھی آنے والے مہمانوں کے سامنے شرمندگی سے بچ سکیں گے۔

مزید معلومات کے لئے پڑھیں: دیوان خانے کی صفائی خود سے کریں ان ۴ طریقوں سے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine