گھر کی سجاوٹ میں پلنگ پوش کا کردار

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Upholstered Bed Frames, Button & Sprung Button & Sprung Modern Bedroom
Loading admin actions …

ہمارے ہاں شادیوں، تہواروں اور عیدین کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور اسی بہانے مہمانوں کی آمد و رفہوت اور ہلے گلے کا سماں بندھا رہتا ہے۔ تہواورں کا یہ سلسلہ اس بات کا متقاضی ہوتا ہے کہ گھرمیں بہت سے آرائشی عناصر کا اضافہ کیا جائے تاکہ وہ خوبصورت اور پُر تاثر لگے۔ ان میں آپکے گھر کے داخلی دروازے پر آویزاں سجاوٹ سے لیکر کھڑکیوں کی آرائش،دیواروں پر لگے فن پارے اور گھر میں جا جبا رکھی آرائشی اشیاء، نئے پردے یا صوفوں کی پوشش اور ہر خوابگاہ میں خوبصورت پلنگ پوش تک سب شامل ہیں۔ ہر چیز بہترین ہونی چاہئے اور اسکی آرائش اس طریقے سے کی جانی چاہیئے کہ وہ دیکھنے والوں کو دلچسپ اور دیدہ زیب لگے۔ روزمرہ میں استعمال ہونے والے پلنگ پوش کو اگر ایک خوبصورت ڈیزائن والے پُر آسائش پلنگ پوش سے تبدیل کر دیا جائے تو آپکی خوابگاہ کی کشش میں ایک دم اضافہ ہوجائے گا اور آپکے کمرے کو وہ رونق مِل جائے گی جسکا تقاضہ تہواروں کا موسم کرتا ہے۔  

سب چیزوں کو سمجھنا ضروری ہے

یہ بات یاد رکھیئے کہ صرف پلنگ پوش کا تبدیل کر لینا ضروری نہیں۔ آپکا پلنگ پوش کے کپڑے کی ساخت ، بناوٹ، پلنگ پوش کے کُل اجزاء، تکیوں کے غلافوں، مکمل بستر پوش ، کمرے کی بناوٹ اور آرائش کے بارے میں مکمل طور پر جاننا ضروری ہے۔ اسی صورت میں آپ ایک شاندار کمرہ تیار کرسکیں گے جو کہ نا صرف دیکھنے میں خوشگوار لگے بلکہ  تہواروں کے شایانِ شان تیار بھی ہو۔ اسی طرح چادروں کے مختلف نمونوں اور بناوٹ کے ساتھ ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ انکو استعمال کیسے کیا جائے۔ آپ بچوں کے کمرے کے لئے ایک سادہ دھاری دار ڈیزائن والے پلنگ پوش استعمال کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح مختلف نمونوں والی چادریں ایک ایسے کمرے کے لئے مناسب رہتی ہیں جہاں آرائشی سامان کم استعمال کیا گیا ہو۔ مختلف النوع ڈیزائن کی مدد سے وہ کمی پوری ہوجاتی ہےجو آرائشی سامان یا دیواروں کی سجاوٹ میں کمی کی وجہ سے رہ جاتی ہے۔ 

بچوں کے کمرے میں دھاری دار چادورں کے استعمال کی ایک مثال

ایک ہی رنگ کا استعمال

اپنے کمرے کی خوبصورتی کو ایک ہی رنگ کے پلنگ پوش کے استعمال سے بڑھائیں۔ آپ کسی بھی گہرے رنگ کا استعمال کر سکتے ہیں مگر اگر آپکو ہلکے رنگ پسند ہیں تو سفید رنگ کا انتخاب بہترین رہتا ہے۔ ایک ہر رنگ کی چادروں کا استعمال اس وقت بہت بھلا لگتا ہے جب کمرہ آرائشی سامان اور دیواروں پر فنپاروں سے مزین ہو ۔ ایک ہی رنگ کا انتخاب پرانے کمروں میں بھی اچھا لگتا ہے ۔یہ ضرور یاد رکھیں کہ  یک رنگی پلنگ پوش کے ساتھ تکئے ڈئزائن دار ہوں۔ 

شوخی اور وقار ساتھ ساتھ

پھول چونکہ ویسے بھی خوشی اور رنگوں کی علامت ہوتے ہیں اسلئے انکی کسی بھی جگہ موجودگی خوشنمائی کا باعث بن سکتی ہے۔ یہی اصول پلنگ پوش پر لاگو ہوتا ہے۔ پھولدار نمونوں والی چادریں تہواروں کا سماں بنانے میں بہت مدد کرسکتی ہیں ۔ اگر آپ کے رہنے سہنے کے کمرے میں کوئی پلنگ یا تخت پوش پڑا ہوا ہے تو اسکے لئے تو پھولدار چادریں بہت مناسب رہتی ہیں ۔ اگر آپکو پھولدار ڈیزائن پسند ہیں مگر شوخ رنگوں کے دلداہ نہیں تو آپ ہلکے رنگوں میں بھی ایسے ڈیزائن کا انتخاب کرسکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ 

وقار اور متانت کے لئے

اپنے کمرے کے خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کم ڈیزائن والی چادر کا استعمال کریں یا ہوں کہ لیں کہ کسی باوقار ڈیزائن کا انتخاب کریں ۔ مثال کے طور پر آپ کسی گول دائرہ نما ڈیزائن کا انتخاب کر سکتے ہیں خاص طور پر جب آپکا پلنگ مستطیل نما شکل کا ہو۔ 

پلنگ پوش کی ساخت اور بناوٹ

ڈیزائن اور نمونے کے انتخاب کے ساتھ ساتھ پلنگ پوش کے کپڑے کی بناوٹ اور ساخت کے بارے میں جاننا بھی بے حد ضروری ہے۔ بازار میں بہت سی اقسام دستیاب ہیں آپ اپنی پسند ، ضرورت اور بجٹ کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ مقبول، عام الاستعمال ،پائیداراور دیرپا کاٹن کی چادریں ہیں ۔ یہ ہرقسم کے کمرے اور مقصد کے لئے مناسب رہتی ہیں۔ 

اچھے معیار کی ریشم کی چادریں سالہا سال استعمال کی جاسکتی ہیں۔ کیونکہ ریشم قدرتی طور پر گرد مٹی ناگوار بدبو اور پسوؤں وغیرہ کو دور بھگاتا ہے۔ ان میں بھی بہت اقسام دستیاب ہیں جو کہ آپکے کمرے کو خوبصورت اور پُرکشش بنا سکتی ہیں۔ یہ تہواروں کے لحاظ سے بھی بالکل مناسب لگتی ہیں۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine