دیوان خانے کے قالین کے مطابق پردوں کی ترتیب کے ۱۸ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Mera Suites Residence Mekan Çekimi, .NESS Reklam ve Fotoğrafçılık .NESS Reklam ve Fotoğrafçılık Modern Living Room
Loading admin actions …

کیا آپ جانتے ہیں ہم انسانوں کے کپڑوں کے ساتھ جوتے اور زیورات جس طرح موزوں ہوتے ہیں اسی طرح ہمارے گھروں میں دیواروں پر ہونے والے رنگ اور فرش کی ٹائلیں بھی موزوں ہوتی ہیں لیکن بس ہمارا دھیان اس طرف جاتا نہیں ہے، اگر ہم غور کریں تو ہمارے گھر کے سب سے اہم کمرے یعنی دیوان خانے میں بھی چیزوں، رنگوں اور فرنیچر کا آپس میں ملاپ بہت ضروری ہوتا ہے اور اس میں قابلیت دکھانا ہی سب سے بڑا کمال ہے جو بہت کم ڈیزائنر ہی دکھا پاتے ہیں، اور خاص طور پر قالین اور پردوں میں اکثر ہم سے چوک ہو ہی جاتی ہے، لیکن اب اس مراسلے کو پڑھنے کے بعد آپ کے پاس اتنے مختلف آئیڈیاز آجائینگے کہ آپ خود اپنے ڈیزائنر کو مشورہ دیتے نظر آئینگے تو آئیں دیکھیں دیوان خانے کے قالین کے مطابق پردوں کی ترتیب کے ۱۸ آئیڈیاز!

۱۔ سیاہ، سرمئی اور سفید رنگ کے نرم قالین سے میل کھاتا سفید ہلکے کپڑے کے پردوں کے دونوں اطراف بھورے رنگ کے سادے پردے

۲۔ کریم رنگ کے پردوں کے پیچھے کا راز یہ چھوٹا کریم رنگ کا کیرامل رنگ کی افقی پٹیوں پر مشتمل قالین ہے

۳۔ کمرے کی وضع اور ماحول کے لئے نیلا اور سفید رنگ کا مجموعہ ہمیشہ سے ہی کارآمد ثابت ہوا ہے، تو کیوں نا اس بار بھی؟

۴۔ سرمئی رنگ پر بھارے رنگ کی چھاپ والا قالین ان بھورے رنگ کے قدرتی روشنی چھانتے پردوں کے ساتھ کیا خوب جچتا ہے!

۵۔ ہلکے سرمئی نما سفید رنگ کے قالین اور صوفے ان سادے موٹے کپڑے کے پردوں کے ساتھ نمایاں طور پر امتزاجی ہیں

۶۔ سیاہ صوفوں پر موجود رنگین کشنز سے جچتے اس زِگ زیگ رنگین قالین کے ساتھ کیوں نا خاکستری رنگ کے سادے پردے منتخب کریں

۷۔ کمرے کی رنگین وضع کو قائم رکھتے ہوئے اس سبز رنگ کے انوکھے قالین کے ساتھ سفید رنگ کے ہلکے اور ہلکے بھورے رنگ کے پردے لگائے جائیں

۸۔ سیاہ قالین کے ساتھ سادہ سیاہ اور گہرے سرمئی پردے پرکشش اور نایاب انتخاب ہیں

۹۔ ہلکی چھاپ والا قالین بڑے دیوان خانے میں ایک دیوار پر سفید اور ایک دیوار پر خاکستری رنگ کے ہلکے پردوں کے ساتھ کامل اور حسین ہے

۱۰۔ پرسکون اور ٹھنڈی وضع کے لئے سرمئی رنگ کے فر والے نرم و پلائم قالین کے ہمراہ سادہ ہلکے سفید اور خوبصورت پرنٹ والے کریم رنگ کے پردوں کا شمول

۱۱۔ خوبصورتی اور دلکشی ساتھ چاہئے؟ تو سرمئی رنگ کے قالین کے ساتھ سفید رنگ کے پردوں کا جوڑ کامیاب ترین ثابت ہوگا

۱۲۔ اپنے دیوان خانے کی کشادگی میں اضافہ کرنے کے لئے سرمئی رنگ کے مستطیل قالین کے ساتھ گہرے سرمئی رنگ کے پردوں کا ہی انتخاب کریں

۱۳۔ لال اور سفید، سب سے دلچسپ اور دلفریب رنگوں کا مجموعہ ہے، لال فر والے نرم قالین کے ساتھ لال دیواروں کے ساتھ سفید پردوں کا استعمال کریں

۱۴۔ دلکش سیاہ اور خاکستری رنگ کے قالین کے ساتھ سیاہ رنگ کے ہلکے کپڑے سے بنے پردوں کو منتخب کرنا معقول فیصلہ ثابت ہوگا

۱۵۔ لکڑی کے فرش پر بھربھراتے مواد کے قالین، اس سرمئی اور زری رنگ کے زِگ زیگ پرنٹ والے پردوں کے ساتھ بخوبی جچتا ہے

۱۶۔ سرمئی اور چاندی رنگ سے بنا یہ سپاٹ قالین اُن سفید پردوں سے آںے والی قدرتی روشنی سے کھل اٹھتا ہے اور کمرے کو روشن کردیتا ہے

۱۷۔ نرم و پلائم کپڑے سے بنا یہ سفید قالین کمرے کے بقیہ لوازمات اور فرنیچر کو مقابلہ دینے کے لئے ریشمی بھورے رنگ کے پردوں سے مکمل ہو رہا ہے

۱۸۔ سفید رنگ میں سجے کمرے کی کشش کو قائم رکھتے ہوئے اور میلے پن کے حل کے طور پر سیاہ قالین کے ہمراہ سفید پردے اس دیوان خانے کی شان بڑھا رہے ہیں

پردوں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے دیکھیں: دیوان خانے میں ۷ رنگوں کے پردوں کے شاندار آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine