ایک جدید اور شاندار گھر

Hamna—Homify Hamna—Homify
Apartamento GM - Vila da Serra, CLS ARQUITETURA CLS ARQUITETURA Modern Living Room
Loading admin actions …

ایک کشادہ، جدید اور شاندار اپارٹمنٹ جس میں بہت سی قابل ذکر تفصیلات موجود ہیں، اور جس کی آرائش و زیبائش میں ہمارے ماہرین نے بہت زیادہ توجہ دی ہے، وہ آپ کے سامنے پیش ہے۔ ڈھیر ساری لکڑی اور خوبصورت اور دلکش آرائشی اشیاء اس گھر کی شان میں مزید اضافہ کر رہے ہیں اور اس کو جدید مگر کلاسیک انداز دے رہے ہیں۔ اس گھر کی تیاری میں مالک مکان ہر ہر قدم پر ہمارے ساتھ رہے ہیں اور آرائش کی ہر تفصیل میں اپنے اعلی ذوق کا اظہار کیا ہے۔ اس محنت کا نتیجہ یہ ایک خوابناک سا گھر ہے جو ہر ایک کو متاثر کر رہا ہے۔ 

کیا آپ کے خواب میں بھی کچھ ایسا ہی گھر ہے؟ چلیں ہم بھی اس شاندار سی رہائش گاہ کی تفصیلات ساتھ مل کر دیکھتے ہیں۔

دیوان خانہ

جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ ایک کھلے منصوبے والا گھر ہے، اس لیے اس جگہ پہ دیوان خانے کو کھانے کی جگہ سے الگ کرنے کے لیے ایک بڑا سا صوفہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس پوری جگہ میں نیوٹرل رنگ کی کارپٹ جو کہ تقریبا فرش یسی ہی ہے، استعمال کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ درمیان میں رکھی کافی ٹیبل بھی زیادہ توجہ کھینچنے والی نہیں ہے اسی لیے اس جگہ کی مرکزی چیز صوفہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹائل کے لیے کافی ٹیبل کے ساتھ چھوٹی گول میز بھی رکھی گئی ہے۔ 

کھانے کا کمرہ

یہ کھانے کا کمرہ وضع داری میں اپنی مثال آپ ہے لیکن اس کی آرائش میں سادگی کا پہلو سامنے رکھا گیا ہے۔ سادہ لکڑی کی بنی ہوئی میز جو کہ سفید شیشے کی سطح کے ساتھ ہے، اس کے اوپر صرف ایک خوبصورت سی لکڑی کیآرائشی ٹرے رکھی گئی ہے جبکہ اس میز کے ساتھ کی کرسیاں سادہ انداز کی بنی ہوئی ہیں۔ اس کی سب سے اہم چیز ادھر لگا خوبصورت سا آرٹ ہے جو ہم سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ 

ماحول دوست آتش دان

اس پوری جگہ کی اہم بات ادھر کا ماحول دوست آتش دان ہے جہ کہ صوفے کے بالکل سامنے بنایا گیا ہے۔ عموما تو اس جگہ پر ٹی۔وی لگایا جاتا ہے مگر اس گھر میں روایتی اور کلاسیک انداز لانے کے لیے گھر کے مکینوں نے ادھر آتش دان بنانا پسند کیا ہے۔

باورچی خانہ

اس پورے گھر میں ایک باورچی خانہ ہی ایسا ہے جس کا انداز پورے گھر سے مختلف ہے۔ ادھر کا مرکزی رنگ نیلا ہے جو کہ ادھر کے ٹائلز، درازوں اور کیبنٹس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن پھر بھی اس جگہ کو باقی گھر سے متصل کرنے کے لیے آپ ادھر لکڑی کے کام کا استعمال دیکھ سکتے ہیں۔

مرکزی خوابگاہ

اس گھر کی مرکزی خوابگاہ میں بھی آپ وہی وضع داری اور خوبصورتی دیکھ سکتے ہیں جو باقی گھر کا خاصہ ہے۔ لکڑی کے فرش اور گہرے رنگ کی دیوار کے ساتھ اس جگہ کی اصل خوبصورتی ادھر استعمال ہونے والا خاکستری رنگ کا فرنیچر ہے۔ ایک پوری دیوار پر لگا شیشہ اس کمرے کو مزید کشادگی عطا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیوان خانے میں آتش دان کی طرح ادھر بھی کلاسیک انداز لانے کے لیے وینٹیج انداز کی آرائش کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

غسل خانہ

باورچی خانے کی نیلی تھیم کی طرح اس غسل خانے کی تھیم بھی نیلے رنگ کی ہے۔ سفید اور نیلے رنگ کا کامبینیشن تو ہمیشہ ہی سے بہت خوبصورت لگتا ہے اور ادھر تو اس کو اور بھی زیادہ خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ غسل خانہ بہت ہی جدید ہے اور اس میں مزید خوبصورتی لانے کے لیے موزیک ٹائلز کی چھوٹی سی پٹی کا استعمال بہت ہی بہترین لگ رہا ہے۔

ہر انداز میں لا جواب گھر.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine