گھر کے باقی حصوں کی طرح بچے کے کمرے کی سجاوٹ بھی بے حد اہم ہوتی ہے۔ یہ کام خاصا مشکل بھی ہوتا ہے کیوں کہ آپ کو بچوں کی پسند نا پسند کے ساتھ ساتھ اس چیز کا بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ کس قسم کا سامان ان کے لیے بہتر رہے گا۔ بچے عموما شوخ رنگ پسند کرتے ہیں اور کھیلنے کودنے کے لیے کھلی جگہ چاہتے ہیں۔ بچوں کے کمرے میں سامان رکھنے کی اچھی خاصی جگہ ہونی چاہیے تا کہ کتابیں اور کھلونے وغیرہ سب ترتیب سے رکھا جا سکے۔ ضرورت کی اشیاء بچوں کی دسترس میں ہوں اور ان کا کمرہ ماں باپ کے کمرے سے نزدیک ہو۔
ہم نے آپ کے لیےچند تجاویز اکٹھی کی ہیں جو بچے کا کمرہ سجانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
یہاں دیکھیے: اپنے بچے کے کمرے کے لیے درست رنگ چنیں۔