روایتی اور جدید آسائش کے امتزاج سے بنا ایک خاندانی گھر

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Take a step into luxury each day.., Graeme Fuller Design Ltd Graeme Fuller Design Ltd Modern Living Room
Loading admin actions …

آج ہومی فائی پر ہم ایک ایسے گھر کا جائزہ لے رہے ہیں جو کہ روایت اورجدت کا حسین امتزاج ہے اور جِسکو نہایت ذہانت اور سلیقہ مندی سے آرام دہ، پُرآسائش اوروضعداربنایا گیا ہے۔ اِسکی ڈیزائنگ بہت مہارت سے کی گئی ہے اور ہلکے رنگوں مثلاً سفید، سرمئی، خاکی اور سیاہ رنگوں کے ساتھ مختلف قدرتی عناصر مثلاً لکڑی، پتھراور سرامک کا استعمال کیا گیا ہے۔ چلیئےآیئے اِس گھر کے اندر چلتےہیں تاکہ اسکا بغورجائزہ لے سکیں۔ 

نفاست اور وضعداری سے بھرپور رہنے سہنے کا کمرہ

مختلف عناصر کو مِلا کر جب کسی کمرے کی ڈیزائنگ کی جائے تو اسکا نتیجہ ایک باہم مربوط آرائش کی صورت میں نکلتا ہے جو نہایت اور پُرکشش ہو۔ اور ایسا ہی کچھ رہنے سہنے کے اِس کمرے میں بھی ہوا ہے۔ اس پورے گھرمیں ہی آرائش کرتے وقت وقاراور آسائش کو مدِ نظر رکھا گیا ہے ۔ خصوصی طورپر رہنے سہنے کے اِس کمرے میں۔ کمرے کا فرش اور دیواریں سیمنٹ سے بنائے گئے ہیں جو کہ اِس کمرے کو جدید رنگ دے رہا ہے جبکہ آرائشی اشیاء اور فرنیچرروایتی انداز کا ہے۔ فرنیچر چمڑے کا ہے اور روائتی انداز کا ے۔ دیوار پرلگا بڑا سا آرائشی شیشہ اس کمرے کی شوبھا بڑھا رہا ہے۔ 

آرام دہ بیٹھنے کا کمرہ

جب ہم اس گھر کابغور جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ ڈیزائنر نے اس گھر کی ڈیزائنگ کرتے وقت وقار کوتو مدِنظر رکھا ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ آرام اور سہولت کونظر انداز نہیں کیا۔ اسنے ایک عمدہ رنگ میں چمڑے کے صوفے کا انتخاب کیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہلکے نیلے رنگ کے کُشن شامل کئے ہیں اور اُسی نمونے والی پوشش کرسی پر کی گئی ہے۔ باقی فرنیچر میں بھی صوفے میں استعمال شدہ رنگوں کی جھلک نظر آتی ہے۔ صوفہ نہایت آرام دہ ہے اور اسکی مقابل دیوار میں ٹی وی لگایا گیا ہے تاکہ آپ آرام سے اپنے خاندان کے ساتھ پُرسکون تفریحی لمحات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ساتھ ہی ڈیزائنر نے ایسے آرائشی عناصر کا اضافہ کیا ہے جو کہ مجموعی طور پر کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جیسا کہ کمرے میں لگی روشنیاں یا چھت پر لگا کرسٹل کا فانوش۔ ڈیزائنر کے فنکارانہ ذوق کا اظہار کمرے میں لگی نہایت عمدہ تصویروں سے ہورہا ہے۔  

کھانے پینے کا پُرکشش کمرہ

رہنے سہنے کے کمرے کے مقابل کھانے پینے کا ڈیزائن اور آرائش نمایاں اور منفرد ہے۔ اسکو دیکھ کر ہی لگتا ہے کہ اسکی آرائش کرتے وقت تفصیلات اور جزیات پر بہت توجہ دی گئی ہے۔ رہنے سہنے کے کمرے سے اسکو مختلف بنانے کے لئے سیمنٹ کی بجائے ہلکے سفید رنگ کی سرامک ٹائلوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سے یہ رہنے سہنے کے کمرے کے فرش اور دیواریں رہنے سہنے کے کمرے سے بالکل علیحدہ ہیں کیونکہ اِس کمرے کی دیواریں بالکل ہی جُدا ہیں ۔ ڈیزائنر نے اس کمرے میں انگریزی حرف L کی شکل والا سادہ سا صوفہ رکھا ہے تاکہ کمرے میں دستیاب جگہ بچ سکے۔ فرنیچر بھی سفید رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جِس سے کمرے میں بصری وسعت کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔ کمرے میں وسعت کااحساس کھانے پینے کی گول شکل کی میز سے بھی کیا گیا ہے جسکی اوپری سطح شیشے کی ہے۔ 

باورچی خانے کو تو ذرا دیکھئے

کھانے پینے کے کمرے کے پار ہم باورچی خانے کا کچھ حصہ دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کاؤنٹر میں کھانے پینے کے کمرے میں استعمال ہونے والے کچھ آرائشی عناصر کی جھلک نظر آرہی ہے اور ہم یہاں سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ باقی باورچی خانہ بھی باوقاراور نفیس ہوگا۔ 

سادہ اور فعال باورچی خانہ

Take a step into luxury each day.., Graeme Fuller Design Ltd Graeme Fuller Design Ltd Modern Kitchen

باورچی خانہ انگریزی حرف L کی شکل کا بنایا گیا ہے جس سے نا صرف جگہ بچ رہی ہے بلکہ ایک انفرادیت بھی پیدا ہو رہی ہے۔ ڈیزائنر نے اس کو ڈیزائن کرتے وقت سٹوریج کی زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ یہاں کام کرتے ہوئے سہولت کا احساس ہو سکے۔ چھت سے لیکر فرش تک روشنی کا ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ باورچی خانے کے ہر کونے میں روشنی کا یکساں انتظام ہو رہا ہے۔ 

خصوصی طور پر ڈیزائن شدہ راہداری

خصوصی طور پر ڈیزائن شدہ یہ راہداری جسمیں مختلف آرائشی عناصر کا استعمال کیا گیا ہے اس گھر کا ایک نمایاں حصہ ہے۔ اس کا فرش پورسلین کا ہے جسکا رنگ ہلکا خاکی ہے۔ جبکہ دیواریں سیمنٹ کی بنائی گئی ہیں۔ دیوار پر لگا آرائشی آئینہ بہت بھلا لگ رہا ہے۔ اوپری منزل تک جاتی سیڑھیاں ہیں تو سرمئی رنگ کی مگر انکے لئے ہلکے رنگ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اس کو ڈیزائنر کی مہارت اور کاریگری ہی کہا جاسکتا ہے۔ 

مرکزی خوابگاہ

اس گھر کی مرکزی خوابگاہ اُوپری منزل پر ہے جسمیں بہت شاندار رنگوں اور جزیات کا استعمال کیا گیا ہے۔ باقی گھر کی طرح اس کمرے میں بھی سفید اور سرمئی رنگ نمایاں ہے مگر انکی یکسانیت کو توڑنے کے لئے جامنی رنگ بھی کہیں کہیں استعمال کیا گیا ہے۔ روشنی کا انتظام اس کمرے کا سب سے نمایاں اور منفرد عنصر ہے ۔ ملاحظہ کریں کہ ڈیزائنر نے کھڑکی سے آتی روشنی کو کتنی عمدگی سے استعمال کیا ہے۔ 

بچوں کا کمرہ

بچوں کے کمرے کی ڈیزائنگ میں خوشگوار عناصر کا استعمال کیا ہے۔سیمنٹ کے فرش کے ساتھ لکڑی کی دیواریں بنائی گئی ہیں۔ خوبصورت تصاویر اور کھلونوں کی آمیزش سے اس کمرے کا ایک انتہائی خوش کن احساس پیدا ہورہا ہے۔ 

روایتی انداز کا کمرہ

اس گھر کی دوسری خوابگاہ سے صرف اور صرف آسائش اور روایت جھلک رہی ہے۔ 

غسلخانہ سادہ اور منفرد ہے

غسلخانہ چھوٹا ہوے کے باوجود سادہ اور منفرد ہے۔ ڈیزائنر نے بہت مہارت اور کاریگری سے اس میں وسعت اور کھلے پن کا احساس پیدا کیا ہے۔ سیاہ اور سفید رنگوں کو آرائش میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جبکہ شیشوں اور آر پار دیکھے جانے والے نہانے کے کیبن سے جگہ وسیع لگ رہی ہے۔ سادہ اور منفرد !

آرائش کے دلدادہ افراد یہ مضمون بھی پڑھ سکتے ہیں ’ 14 ماڈل کھسکنے والے دروازے’ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine