کیا آپ دلکش بنگلہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے چند تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Winkelbungalow FILOU, Mihm Thermohaus Mihm Thermohaus Bungalows
Loading admin actions …

 بنگلہ سنگل سٹوری ہو یا ڈبل سٹوری ان کی آرائش بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے جتنی بنگلے کی بناوٹ ہوتی ہے۔ آج ہم نے یہاں بنگلوں کے بارے میں کچھ لکھا ہے آئیے دکھتے ہیں۔ یمارے اس مضمون میں آپ بنگلے کی جگہ بناوٹ اور آرائش کے معاملے میں کافی حوصلہ افزائی حاصل کریں گے

کون سا ڈیزائن زیادہ مقبول ہوا؟

بنگلے کا ڈیزاِئن آپکے ذوق کا پتہ دیتا ہے۔کچھ ڈیزائن اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ وہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔ تصویر میں سنگل سٹوری بنگلہ دکھایا گیا ہے یہ ہوادار اور دلکش ہے۔ یہ باہر سے دیکھنے مین بہت خوب صورت لگتا ہے۔

جگہ کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

 پودوں کو صحن میں لگانے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کی بنگلے کا ماحول تروتازہ ہو جاتا ہے جو انسان کی شخصیت پر بڑا گہرا اثر ڈالتا ہے۔ اس تصویر میں بنگلے کے اردگرد قدرتی ماحول ہے جو کہ بنگلے کو ہوادار بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی دلکشی کو بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔

جدیدیت کیسے لائی جا سکتی ہے؟

رنگوں کی ایک دوسرے اور ارد گرد کی جگہ سے مطابقت بنگلے کو اور بھی زیادہ خوب صورت بناتی ہے۔ تصویر میں دکھائے گئے بنگلے میں یلکے سرمئی اور کالے رنگ کے امتزاج کو اپنایا گیا ہے جو دیکھنے میں بہت دلکش لگتا ہے۔ آپ بھی اس امتزاج کو اپنا سکتے ہیں اور اپنے سنگل /ڈبل سٹوری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔بنگلے کا ڈیزائن بھی جدید ڈیزائنز کو مدنظر رکھ کے بنایا گیا ہے اس میں بھی آپ اپنی مرضی کے مطابق ردوبدل کر سکتے ہیں یا ہو بہو یہی ڈیزائن اپنا سکتے ہیں۔

بنگلے کے اندر تالاب کا بنانا کیا یہ صحیح انتخاب ہے؟

تالاب گھر کا ایک مکمل حصہ ہوتا ہے۔ یہاں ہم اپنا خوشگوار وقت گزار سکتے ہیں۔ تالاب خوشگوار وقت گزارنے کا مرکزی حصہ بھی ہو سکتا ہے اس لیے تالاب کے اردگرد کےحصے کو یقینی طور پر پر رونق اور خوشگوار ہونا چاہئیے تاکہ آپ اور آپ کے گھر والے مکمل طور پر لطف اندوز ہو سکیں۔ آپ کے مہمانوں کے لیے بھی عملی طور پر ایک خوشگوار اور پرلطف ماحول بن جاتا ہے۔

معیار زندگی کیسا ہونا چاہئیے

 بنگلے کے بیرونی حصے کو کی سجاوٹ اس طرز سے ہو کہ اس کے سامنے کے حصے کو شاندار لان سے آراستہ کیا جائے۔ لان میں بچوں کے لیے جھولوں کا انتظام ہونا چاہئیے۔گھر کے اندرونی حصے کو بھی شاندار طریقے سے سجانا ممکن ہے بالکل اسی طرح جس طرح آپ چاہتے ہیں 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine