چمکتا دمکتا جدید انداز۔۔۔قصبے میں رہائش گاہ | homify
Error: Cannot find module './CookieBanner' at eval (webpack:///./app/assets/javascripts/webpack/react-components_lazy_^\.\/.*$_namespace_object?:3654:12) at at process._tickCallback (internal/process/next_tick.js:189:7) at Function.Module.runMain (module.js:696:11) at startup (bootstrap_node.js:204:16) at bootstrap_node.js:625:3

چمکتا دمکتا جدید انداز۔۔۔قصبے میں رہائش گاہ

M Usman M Usman
eclectic  by homify, Eclectic
Loading admin actions …

دنیا کے مختلف خطوں میں گھروں کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ کسی جگہ بیڈروم کو اہمیت دی جاتی ہے تو کئی جگہ باورچی خانے کو مرکزی مقام حاصل ہوتا ہے جبکہ اکثراوقات ٹی وی لاؤنج سب سے اہم ہوتا ہے۔ اور قصبے میں موجود رہائش گاہ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ یہ سب کچھ چھوٹے سے بجٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔ 

آج اس مضمون میں ہم ایسے ہی ایک گھر کی بات کریں گئے۔ اس کا پُرسکون احساس، دل کو چھو لینے والی دلکشی اور اپنی مثال آپ سجاوٹ آپ کے اندر بھی ایک تڑپ ضرور پیدا کرے گی۔

1. اپنی مثال آپ

eclectic  by homify, Eclectic
homify

Master Bedroom

homify

سائنسی انداز میں نپی تُلی سجاوٹ، ہلکے رنگ کا لیکردار ہیڈبورڈ اور کریم رنگ کا منفرد احساس، یہ بیڈروم ہم سب کے اندر کی آواز ہے۔ بیڈ کے ساتھ موجود لٹکتے بلب ماحول کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ 

2. قابلِ تقلید

اس غسل خانے کو سادہ مگر نفاست سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کہ گھر کی مجموعی آرائش سے بھی مطابقت رکھتا ہے جہاں بچی ہوئی جگہ کو ہوشیاری سے سجایا گیا ہے۔

3. ادھر بھی دیکھئے

دوسرے بیڈروم میں ایک نظر ضرور ڈالیں، کلاسیکل انداز کا گول میز بیڈ کے ساتھ موجود ہے۔

4. تیسرا بیڈروم

آخری بیڈروم سامنے سے بہت خوبصورت نظر آرہا ہے، فرحت بخش رنگوں کے ساتھ  چیزوں کی ترتیب متاثرکن ہے، جبکہ پیچھے موجود لیمپ شوخ اور آراستہ ہیں۔

5. پڑھائی والا کمرہ

پڑھائی لکھائی کے لئے بنائے گئے اس کمرے میں گھر کے باقی کمروں کی نسبت زیادہ تیز رنگوں کا انتخاب کیاگیا ہے۔ سادہ مگر غوروفکر والا ماحول دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ اماں یا ابا کا کمرہ ہے۔

6. قریب سے

بُک شیلف جدید انداز کا ہے جس میں کافی تنوع موجود ہے، کسی خاص ترتیب کے بغیر لیکن سٹائل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

7. کونے میں موجود کُرسی

ایک ایسی جگہ جسے ہم ’’ماضی اور مستقبل کا ملاپ‘‘ کا کہہ سکتے ہیں، کلاسیکل بازودار کرسی کے ساتھ سٹینڈ پر لگی روشنی کی مدد سے پڑھائی بھی کی جا سکتی ہے۔ ایڈورڈ منچ کے مجوعے (The Scream) سے لی گئی یہ پینٹنگ ایک شاہکار نمونہ ہے۔

8. ٹی وی لاؤنج

اور یہ ہے شام کے فرصت بھرے لمحوں کے لئے ٹی وی لاؤنج، فرنیچر کے لئے بیڈروم کے ہلکے رنگوں کا استعمال اور باقی جگہوں پر گہرے رنگ نمایاں ہو کر ٹی وی لاؤنج میں تنوع لاتے ہیں۔ مالٹی رنگ کے خوبصورت  تکیے اور فرنیچر کا انداز اس ٹی وی لاؤنج کوخاص بنا دیتے ہیں۔

9. ایک اور

جہازی سائز کی کھڑکی کے ساتھ (جس سے باہر کا نظارہ پُرلطف اور دوبالا ہو گا) یہ جگہ آرام کے لئے پُرسکون ہے۔ مالٹی رنگ پہلے کی طرح یہاں بھی نمایاں ہے جبکہ کافی میز اور بازوؤں والی چھوٹی کرسی کے ساتھ یہ جگہ چائے پینے کے لئے نہایت موزوں ہے۔

10. باورچی خانہ

باورچی خانے میں صفائی اور نفاست کا خیال رکھا جانا بہت ضروری ہے، سادگی کے ساتھ مرکزی میز کو اس طرح رکھنا چاہیئے تا کہ ہر کوئی آرام کے ساتھ کھانا کھا سکے۔

11.دل کش

دیوار کے ساتھ کیا خُوب سجاوٹ ہے، شاندار!

Modern Houses by Casas inHAUS Modern

Need help with your home project?
Get in touch!

Discover home inspiration!