کم پیسوں میں گھرمیں بہتری لانے کی33 تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
PARTY ROOM, MYAH - Make Yourself At Home MYAH - Make Yourself At Home Wine cellar
Loading admin actions …

گھر کی سجاوٹ کا فیصلہ اُس میں منتقل ہوتے وقت کرنا ضروری نہیں ہوتا. یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ماحول کی تبدیلی سے کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے، چاہے کام کھانا پکانے کا ہو، پڑھنے کا ہو یا لکھنے کا ، ایک آرام دہ اور صاف ستھرا گھرہمیں کام کرنے کے لئے تحریک فراہم کرتا ہے۔ لیکن ایک طرحدار گھر ہمیں کسی اورچیز کی تحریک بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ ہمیں کام کو کام کی طرح کرنے کی بجائے اسکو فنکارانہ طریقے سے کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ سکول کے پہلے دن کے بارے میں سوچئے جب آپکی کام کرنے والی کاپی بالکل صاف ستھری تھی، امکانات سے بھرپور، آپ اس پر لکھنے سے پہلے دو بار سوچتے تھے۔ اسی طرح گھر کی صفائی اور خیال کر کے ہم اپنے گھر میں بہت ساری بہتریاں لا سکتے ہیں جن پر قیمت تو کم آتی ہے لیکن اسکے اثرات بہت دورس ہوتے ہیں۔

آج ہم نے آپکی رہنمائی کے لئے ماہرین سے مشورے حاصل کئے ہیں اور انکو اکٹھا کیا پے۔ کم خرچ میں گھر میں بہتری لانے کے 33 مشورے۔ تو شروع کریں؟

1۔ نشستوں کو ملادیں۔ کرسیوں کے ساتھ لکڑی کی لمبی نشستوں( بینچوں) کو شامل کردیں

2۔ فرش کے لئے ٹائلوں کا استعمال سجاوٹ میں بہت بڑا فرق ڈالتا ہے

3۔ دیوار پرخصوصی طور پر چسپاں کئے ڈیزائن متاثرکن لگتے ہیں

4۔ ایک رنگ کا روغن کسی بھی کمرے کو نئی زندگی بخش دیتا ہے

5۔ شیلف صرف سٹوریج کا کام نہیں کرتے۔ ہوا میں معلق یہ شیلف کمرے کا ایک طاقتورتاثربھی قائم کر رہےہیں

6۔ روشنیاں ہمیشہ موڈ پر اچھا اثر ڈالتی ہیں مگر چھوٹے آرائشی قمقمے رومانوی موڈ کو بڑھاتے ہیں

7۔ ساری بات دیوار پر آپکی شخصیت کی عکاسی کی ہے

8۔ سفید اور کالی آرائش والےغسلخانے میں لکڑی کا شیلف تضاد اورگرمائش کا عمدہ احساس دلاتا ہے

9- لکڑی کے تختوں کے ذریعے چیزوں کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی عمدہ مثال

10۔ مختلف اشکال اوررنگوں کی کرسیوں کو آپس میں باہم ملائیں

11۔ ہلکے رنگوں کی سجاوٹ کمرے کو تبدیل کرنے میں مدد کرتی ہے اور اُس پر حاوی بھی نہیں ہوتی

12۔نمایاں طورپر نظر آنے والی اینٹیں ہماری پسندیدہ ہیں

13۔ دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں

14۔ وضعداراور سستے وال پیپر کا استعمال جو کہ آسانی سے تبدیل ہوسکے

15۔ ایک تختہ سیاہ پر اپنی فنکاری کے نمونے، پیغامات اورپیار کا اظہار کیجئے

16۔ اپنے اندر کے فنکار کو باہر لائیں۔ کاغذ کی آرائشی جھنڈیاں لگائیں۔ بچوں سے بھی مدد لےسکتے ہیں

17۔ دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور برتنوں کا لٹکا کر اپنے باورچی خانے کو جدید انداز دیں

18۔ پھولوں اور پودوں کے ساتھ قدرت کو اندر لائیں

19۔ کوئی بھی پرانا نقشہ یا خاکہ دیوار کے لئے بہترین آرائشی شے بن سکتا ہے

20. ایک نمایاں دیوار

21۔ چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لا کر خود سے کیا ایک اور پراجیکٹ

22۔ نقاشی کے ایک سادہ نمونے سے آپکی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہترین اظہار ہوسکتا ہے

23۔ کوٹ لٹکانے کے کنڈوں سے بھی فرق پڑسکتا ہے

24۔ آرٹ کو اپنے غسلخانے کا حصہ بنائیں۔ پرنٹ اور فریم شدہ تصاویر بہترین اور سستا حل ہے

25۔ اپنے گھر میں دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔ ان جگہوں کو نظر انداز نہ کریں جنکو آپ بالکونی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں

26۔ کمرے میں ایک دم سے نظر آنے والے، آرام دہ اور منفرد فرنیچر کے اضافے سے کافی فرق پڑسکتا ہے

27۔ اپنی دیواروں کو اپنا کینوس بنائیں۔ جہاں ضرورت ہو وہاں پینٹ کرڈالیں

28۔ آرٹ کا نمونہ عملی بھی ہوسکتا ہے جیسے کہ گھڑیال

29۔ تھوڑی زیادہ قدرت کو گھرمیں لے آئیں۔ پودوں اور پھولوں سے تھوڑا آگے بڑھیں اور گھر کے اندر ایک چھوٹا سا باغیچہ لگانے کا تجربہ کریں

30۔ بچوں کی نرسری میں کاغذ کو موڑ کر خوشنما شکلیں اور ڈیزائن بنانے کا جاپانی فن (اوری گامی) انفرادیت پیدا کرے گا

31۔ بغیر دروازوں کے خانہ در الماریاں بے ترتیب لگ سکتی ہیں۔ ایک ہی رنگ کے ایک جیسے ڈبوں کے استعمال سے صورتِ حال میں بہتری آسکتی ہے

32۔ نئے چھری چمچ اور برتنوں سے کافی فرق پڑ سکتا ہے

33۔ کمرے میں غالیچےکا اضافہ کریں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine