سب سے پہلے ہمارا مقصد انٹریئر ڈیزائنرز کو مطلبی ثابت کرنا بلکل نہیں ہے۔ بے شک وہ اپنی تجاویز مفت نہیں بانٹتے کیا انہیں ایسا کرنا چاہیے؟ ہرگز نہیں۔ ہم صرف آپکو کچھ چھوٹی چھوٹی ٹپس دینا چاہتے ہیں تاکہ آپ انہیں ایسے چھوٹے کاموں کے لیئے تکلیف نا دیں۔ چھوٹے باتھ روموں سے لے کر تنگ بیڈ رومز تک ہم اس گھر کو یوں تبدیل کریں گے آپکو حیرانی ہوگی۔ ہمارے پاس کچھ تجاویز ہیں جن سے آپکا چھوٹا سا گھر کشادہ لگنے لگے گا ۔اگر آپ بھی چھوٹے اور تنگ گھر سے تنگ آگئے ہیں تو آئیے ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں
کمروں کے درمیان لگی شیشے کی دیوار جگہ کو دوگنا کرنے میں مدد دے گی اور اسکے پیچھے اسٹوریج کی جگہ بھی زیادہ ہوگی
سوچیں آپکے کمرے میں فرش کا کتنا عمل دخل ہے اسلیئے چھوٹے کمروں کے فرش ہلکے رکھے جاتے ہیں۔یہ روشنی کے بہترین معکس بھی ہوتے ہیں
چیزیں بہت آج کل بہت تکنیکی ہوگئی ہیں۔۔۔دیوار کو گہرے رنگ میں پینٹ کریں اس سے مزید جگہ کی غلط فہمی پیدا ہوگی۔ قدرتی طور پر کمرہ بڑا لگے گا
اگر آپکا کمرہ بہت چھوٹا ہے جیسے کہ سیڑھیوں کے نیچے ہے تو آپ ایسی سجاوٹی عمودی لکیروں سے اس کے قد کو بڑھا سکتے ہیں یہ بہت شاندار اور سستا طریقہ ہے
وہ بیڈ روم جو بہت تنگ اور تاریک لگتے ہیں،ان کے لیئے ہم تاکید کرتے ہیں کہ اسکائی بلیو کے شیڈز کو استعمال کیا جائے۔ انکا تعلق سیدھا دماغ سے ہوتا ہے یہ دماغ کو تراوت بخشتے ہیں اسلیئے یہ آپکے کمرے کو بڑھا دکھاتے ہیں
آپ کو لگ رہا ہوگا کہ یہ ایک اسٹوڈیو ہے لیکن یہ آپکے چھوٹے سے چھوٹا سا کمرہ ہے جو اب صرف ایک وال پیپر لگانے سے کافی بڑھا لگ رہا ہے۔
مزید دیکھیں:چھوٹے گھروں کے لیئے فرنیچر کے آئیڈیاز