۱۳ چیزیں جن کی آپ کو ،آپ کے چھوٹے باتھ روم میں ضرورت ہے

Namra Farman Namra Farman
homify Modern Bathroom
Loading admin actions …

آپ کا باتھ روم چاہے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو،اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ یہ پر اثر نہ ہو۔

درحقیقت! ایک چھوٹا باتھ روم آپ کو سادگی سےتھوڑی جدت، تخلیقی پہلو اور بہت سے فن کی طرف بلاتا ہے۔

آج ہم ہومی فائی پر ۱۳  اشیادیکھیں گے جن کی آپ کو  چھوٹے باتھ روم میں ضرورت ہے۔ان میں سے ہر چیز آپ کے لیے کارآمد،اور جگہ کو سٹائل اورآسائش فراہم کرتی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ، یہ سستی اور عملی ہیں اور تھوڑے وقت میں لگائی جا سکتی ھیں۔ کیا ہم ایک نظر دیکھ لیں!

۱۔ایک بڑا شیشہ

سب سے پہلے آپ کے باتھ روم کو ایک شیشہ کی ضرورت ھے۔ ایک بڑا شیشہ جگہ، گہرائی اور کھلے پن کا احساس دیتا ھے۔اس مثال میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح یہ ایک پراثر اور کارآمد ڈیزائن بنا کر جگہ کو اسکی اصل شکل میں واپس لایا ہے۔ اس کے علاوہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ شیشہ چھوٹے مربع شکل کے شیشوں سے مل کر بنا ہوا ہے۔یہ اسے ایک سستا اورلگانے میں آسان بناتے ہیں۔

۲۔ قدرت سے ہم آہنگ

قدرت کو اپنے باتھ روم کا اصل فوکس بننے دیں اور سائز کو بھول جائیں۔جےڈی انٹیریئرز کے اس ڈیزائن میں، ہم دیکھ سکتے ھیں کہ کس طڑح پھولوں کے گملے اور پتھر کی تہہ نے ایک موثر ڈیزائن بنا دیا ہے۔باقی غیر متعلقہ جگہ ھے۔

۳۔ایک ڈیسنٹ سائز کا سنک

اگرچہ آپ کے غسل خانہ کا سائز چھوٹا ہو، مگر سنک، شاور اور ٹب کا سائز بڑا ہونا چاہیے۔آپ کارآمدگی پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔ باتھ روم پلانر سے بات کریں ، وہ آپ کہ موجود جگہ کے بارے میں آگاہ کر سکے گا۔ ٹپ: سنک اور شیشہ کے اطراف کی جگہ کہ روشن رکھیں تا کہ یہ تفصیلات کو ابھار سکیں۔

۴۔کچھ رنگ شامل کریں

برائٹ رنگ اور بولڈ پیٹرن ایک چھوٹے باتھ روم میں مربع میٹرز سے آپکی توجہ ہٹاتے ہوئے بہت دور تک جا سکتے ہیں۔ڈیزائنرز ٹارگٹ ٹئلز کے اس باتھ روم میں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح مکھنی پیلے رنگ کی دیواریںاور پھولون کے رنگ والی ٹائلیں بہت ہی سٹائلش اور مدعو کرنے والی ہیں۔ آپ اس جگہ میں پوری شام آرام کرنا چاہیں گے۔

۵۔فنکی فرش

اگر آپ چھوٹے باتھ روم میں خوبصورتی اور پرسنالٹی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو پیٹرن والی ٹائلیں فرش پر لگائیں۔یہ ٹائلیں پائیدار اور سستی ہیں اور ہر طرح کی اشکال ، رنگ اور ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔

پیٹرن والی ٹائلوں کے ساتھ باتھ روم کو قدرتی رنگوں سے ترتیب دیں تا کی چھوٹی جگہ پر ہجوم نہ لگے۔
کیا آپ کو اس باتھ روم میں کرسی کا پیٹرن پسند آیا؟اگر ضرورت ہو تو یہ بیٹھنے کے لیے ایک آرام دہ جگہ ہے۔

۶۔کافی ذخیرہ اندوزی

ایک چیز جو آپ کا باتھ روم بالکل نہیں کر سکتا وہ سٹوریج کے بغیر جگہ ہے۔ ذیادہ سے ذیادہ دراز، الماریاں اور شیلف بنائیں۔ اگر آپ کر سکیں توسنک کے نیچے ایک الماری اور شیشے کے پیچھے بھی الماری بنا دیں۔ اس طرح آپ میک اپ اور دوسری پرسنل اشیا آسانی سے چھپا سکتے ہیں۔

۷۔ ایک تولیے کا ریک

آپ جگہ بناتے وقت تولیے گیلے نہیں کرنا چا ہیں گے۔ دیوار کے ساتھ ایک صاف ٹاول کا ریک لگا ئیں جہاں آپ انہیں آسانی سے لٹکا سکیںاس طرح یہ جلد سوکھ جائیں گے۔

۸۔ایک کھلی الماری

اگر آپ کو دیہاتی خوبصورتی پسند ہے تو پھر اس طرح کی الماری کیوں نا بنائی جائے؟ یہ باتھروم کو ایک منفرد انداز دیگی اور بہت سی ذخیرہ اندوزی کےلیے جگہ بن جائے گی اور آپ کی بہت سی اشیا جیسے تولیے بھی آسانی سے میسر ہو نگے۔

۹۔ شاور کا پردہ

اگر آپ بہت سی جگہ نہیں چاہتے کہ آپ کے شاور کا دروازہ باتھ روم میں کھلے تو پھر باتھ روم کے پردہ کی طرف جا ئیں یہ جگہ بچانے کا ایک طریقہ ہے اور سٹائلش بھی لگتا ہے۔

آپ  کی پسند کے مطابق ہر طرح کے شاور کے  پردے دستیاب ہیں۔

۱۰۔شیشے کی الماریاں

اگر آپ کوزیادہ سٹوریج چاہیے اور آپ ہر چیز جس کی آپ کو ضرورت ہے کو لینا چاہتے ہیں تو صاف اور فروسٹڈ شیشے کی الماریاں بنائیں۔

یہ سٹوریج کوکم  ٹکڑوں میں اور باتھ روم میں جگہ کے احساس کو بڑھاتا ہے۔ 

۱۱۔پراثر روشنی

روشنی جگہ کو اس کی مختلف تفصیل اور ڈیزائن کو ابھار کر کھلا بناتی ہے۔اسے ذخیرہ اندوزی کی جگہ،شیشے اور سجاوٹی اشیا کو روشن کرنے کے لیے استعمال کریں۔

۱۲۔دیواروں میں چھید

دیواروں میں چھید آپ کو کمرے میں مہیا جگہ کو متاثر کیے بغیر  بہت سی جگہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ ہر قسم کی خوبصورت اشیا اور آلات رکھ سکتے ہیں۔

۱۳۔خالی بیگ

اس طرح کے چھوٹے بیگ میک اپ ، ٹیبلٹس اور دوسری اشیا کو ایک مخصوص جگہ میں رکھنے کے لیے استعمال کرٰیں۔اس طرح آپ ایک لمحے میں وہ چیز ڈھونڈ سکتے ہیں جو آپ کو چاہیے اور آپ کا باتھ روم بھی صاف ستھرا ، خوبصورت اور سٹا ئلش لگے گا۔

جلد سفر پر جا ریے ہیں ؟ سادہ ، اپنے بیگ اٹھائیں اور جائیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine