چھوٹے باورچی خانوں کے لئے12 شاندار آئڈیاز

usranaz usranaz
homify Modern Kitchen
Loading admin actions …

ہر ایک پر تعیش باورچی خانہ جورڈن رمسے کی منظوری کے قابل نہیں ھوتا خاص کر جب بجٹ اور جگہ محدود ہوں۔

گھبرائیں مت، اگر آپکی ڈش میں کوئی کمی رہ گئی ھے تو ہم (معمول کے مطابق) آپ کو مدد فراہم کریں گے۔ہم آپ کو شاندار باورچی خانوں کی لسٹ بنا کے دیں گے جس میں آپ دلکش کھانے بنانے کی تجاویز پر عمل کر سکیں گے۔ اگر جگہ کی کمی ایک مستقل مسلہ ھے تو نیچے ایک نظر ڈالیں ہم آپ کو گھر میں مزے دار کھانوں کے لئے باورچی خانہ  کو شامل یا کم کرنے کی دلچسپ تراکیب دکھائیں گے۔

1۔ دیواری کاؤنٹر

یہ دیوار میں نوے کی ڈگری پر پیوستہ ایک آرام دہ کام کرنے کی جگہ فراہم کرتا ھے۔ضرورت اور استعمال کے لئے اوون کو رکھنے کے لئے بہترین جگہ ھے جب کہ کونہ کاؤنٹر کے اوپرتھوڑی زیادہ جگہ فراہم کرتا ھے۔

یہ شاندار دیواری کاؤنٹر افادیت کے ساتھ کمرے کے حدودکا تعین کرتا ھے اور آرام دہ دلکشی فراہم کرتا ھے۔

U شکل کا کاؤنٹر

آپ اس زاویہ سے دیکھیں کہ یہ شاندار اگواڑہ میں کیسے معتدلانہ دلکشی کااضافہ کر رہا ھے، اور کونے میں کاؤنٹر واقعی بہت سی مفید اور کشادہ جگہ فراہم کرتا ھے۔

3۔ سنک

باورچی خانہ می سب سے زیادہ استعمال ھونے  والی چیز سنک ھے، اگر اوپر سے دباؤ نہ ھو تو یہ برتنوں سے بھرا رہتا ھے۔اس کمرے میں یہ سیمنٹ کا بنا سنک واقعی بہت مشہور ھے۔

بہت سے شیلف اور الماریوں کے ساتھ اس چھوٹے سے سنک کو دلکش ھونا چاہیے۔

4۔ الماریوں سے بھرپور

یہاں پر سب کچھ ایک ہی دیوار کے ساتھ حیرت انگیز نہیں ھے۔

بہت سی الماریاں اس باورچی خانہ میں اوپر اور نیچے رکھی گئی ہیں۔درمیانی سنک کا علاقہ تازگی بھرا لگ رہا ھے۔بہت ہی خوبصورت چولہے کے ساتھ بہترین طریقے سے رکھا ھوا اوون دلکش لگ رہا ھے

5۔ سفید رنگ میں تازگی بھرا

تمام قدرتی ماحول کے ساتھ، یہ دلکش باورچی خانی ایک بڑی کھڑکی کے ساتھ بنایا گیا ھے، قدرتی روشنی میں نہائی یہ جگہ  قدرتی ماحول کے ساتھ تر و تازگی کااحساس پیدا کرتی ھے۔

اس با ورچی خانے کا سٹائل بہت ہی پیارا ھے۔ دونوں اطراف میں الماریاں اور درمیان میں خوبصورت کھانے کی میز،یہ بہت ہی  شاندار ھے۔

6۔ کافی بارکا کونہ

یہ باورچی خانہ میں سنگِ مر مر کا بنا ایک چھوٹا اور پیارا سا کافی کا گوشہ ھے۔ہم ایک اونچی بار کی ترتیب کو پسند کرتے ہیں اور اطراف میں خوبصورت الماریاں ،اچھے طریقے سے رکھا ھوا اوون اور ترتیب میں رکھا گیا چولہا،اس باورچی خانہ کی دلکشی میں اضافہ کر رہی ہیں۔

7. دلکش لکڑی سے مزین

اس چھوٹی سے پکانے کی جگہ میں دلکش لکڑی اس با ورچی خانہ کی خوبصورتی،آسائش اور ترتیب کو ابھارتی ھے۔یہ ایک چھوٹی جگہ رکھنے کے باوجود ایک پرتعیش اور آرام دہ با ورچی خانہ کا منظر پیش کر رہا ھے۔

8۔ایک چھوٹا مگر دلکش باورچی خانہ

یہ خوبصورت باورچی خانہ کسی بھی کشتی میں فٹ کیا جا سکتا ھے،بہترین طریقے سے شیلفیں لگا دیں گئی ہیں اور چمکدار ریک بہت ہی شاندار لگ رہے ہیں۔

9۔ کم جگہ میں بہترین ڈیزائن

صبح جاگنے کے بعد دیوار میںایک طرف لگا یہ خوبصورت بکس بہت خوبصورتی سے جگہ کو بچاتے ھئے بہت کار آمد ھے۔کم جگہ کے پیش نظر یہ ڈیزائن بہت ہی آرام دہ اور افادیت پزیر ھے۔

10۔ سادہ رنگوں میں

بہت زیادہ شوخ رنگوں کے جھمگھٹا کی بجائے نہائت ہی سادہ اور خوبصورت رنگوں سے اس باورچی خانہ کو سجایا گیا ھے۔ شاھی اخراجات کی بجائے سادگی میں رکھے گئے کاؤنٹر اور شیلفیں اور دیوار میں لگی خوبصورت کھڑکی اس سادہ سے باورچی خانہ کی دلکشی میں اضافہ کر دیتے ہیں۔

11۔ سٹائلش باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ اہنے دلکش رنگوں اور سٹائل سے مکمل ھے۔اصلی جگہ تین حصوں میں تقسیم کر کے اس بکس پر گہرا سرخ رنگ بہترین لگ رہا ھے،بائیں طرف ہم دیکھ سکتے ہیں ایک خوبصورت گرم پلیٹوں کے ساتھ  سجا ھوا چولہا،جب کہ درمیان میں ایک سنک سے آراستہ کیا گیا ھے۔ دائیں طرف ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی بھی چیزیا کچن کے آلات رکھنے کےلئے ایک فالتو جگہ۔فراہم کی گئی ھے

12۔ اینٹوں کی شکل کا بنا باورچی خانہ

اینٹوں کی شکل کا بنا اندرونی حصہ بہت شاندار ھے،جب کہ اطراف میں رنگوں کی ترتیب اس کچن کی دلکشی میں اضافہ کر رہی ھے۔دیوار میں تعمیر شدہ شیلفیں حقیقت میں جگہ کو مؤثر بنانے کے لئے کشادگی کا احساس پیدا کرتی ہیں۔جگہ کے مسائل کے باعث علیحدہ چولہے کا کاؤنتر اور اس کی چمنی دونوں ہی شاندار منظر پیش کر رہے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine