اپنے چھوٹے سے گھر میں کھانے کی جگہ سے زیادہ سے زیادہ کام لیں

Wektek Wektek
Квартира для молодой девушки, Ekaterina Donde Design Ekaterina Donde Design Kitchen
Loading admin actions …

ہم میں بہت سے لوگ جو ہم سے ایک یا دو نسل بڑے ہیں یہ جانتے ہیں کہ کھانے کا وقت سب گھر والوں کے اکٹھا ہونے اور دن کے بارے میں بات کرنے کا وقت ہوتا تھا. آج، اپنی مصروف زندگی میں، اس روایت کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہو چکا ہے اور یہ اب زیادہ تر چھٹیوں اور ہفتے کا آخر تک ہی محدود ہو چکا ہے.
 پرافیشنل ذمہ داریوں کی ہماری نجی زندگی میں مداخلت اور اتنی ہی زیادہ ڈیوائسز  جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے رکھتی ہیں، بہت سے گھروں میں کھانا جلدبازی کا ایک عمل ہوتا ہے جو بحالت مجبوری کیا گیا ہو. ہمارے سامنے رکھے پکوان کی لذت ای میلز اور پیغامات کی وجہ سے خلل میں پڑی رہتی ہے. ہم اس بات میں تو بہت دھیان دیتے ہیں کہ میلوں دور ہمارے دوست کیا کر رہے ہیں، لیکن ہم خود کو اپنی فیملی سے دور کر لیتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہی بیٹھے ہوتی ہے.

اور اس سب سے بڑھ کر یہ کہ چھوٹے گھروں میں کھانے کی پرآسائش جگہ ہونا بھی مشکل ہے جو کہ تازہ پھلوں، پھولوں، پودوں، اور خوبصورت کٹلری اور فرنیچر سے سجی ہو. لیکن سائز ہی سب کچھ نہیں ہوتا جب آپ تھوڑی تخلیقی صلاحیتیں اور سوچ استعمال کریں. آئیں اپنے آپ کو کھانے کی چھوٹی جگہوں سے زیادہ کام حاصل کرنے کے لئے ٹوٹکوں سے آگاہی کے تیار کر لیں.

آپ تہ ہونے والی کرسیوں کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں

ایک ترکیب جو  بہت سے گھروں کے ڈیزائنز میں گردش کر رہی ہے، فولڈ ہونے والی کرسیوں کو نظروں سے دور رکھنے کی ہے جب تک کہ انکی ضرورت نہ ہو. یہ نہ صرف فرشی جگہ کو بچاتی ہے بلکہ دیوار میں آرائش کا سامان بھی بن سکتی ہے. مثال کے طور پہ آپ کرسیوں کے لئے مختلف رنگ کی گول گدیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ٹانگیں جو کہ X کی شکل میں تہ ہوتی ہوں، جنہیں کھانے کی میز کے ساتھ ہی لٹکایا جا سکتا ہے.
یا آپ اپنی مرضی کی تہ ہونے والی کرسیوں کی کٹ ترتیب دے سکتے ہیں جس میں سامان رکھنے کی جگہ نیچے موجود ہو جہاں کرسیوں کو عدم ضرورت کے وقت رکھا جا سکتا ہو. میز جن کے نیچے کرسیوں کو رکھا جا سکتا ہو، کو ضرورت کے مطابق دو یا چار لوگوں کی میز بنایا جا سکتا ہے جب کھانا مقصود ہو.

تہ ہو جانے والے میز کی طاقت

وہ دن ختم ہو گئے جب تہ ہونے والے میزوں کی طرف حقارت اور سجاوٹ کی بربادی کی نظر سے دیکھا جاتا تھا. ایک خوبصورت، تہ ہو جانے والے میز کو نہ صرف اس لئے استمعال کیا جا سکتا ہے کہ یہ جگہ بچاتا ہے، بلکے اس لئے بھی کہ یہ ایک زیادہ سلجھی ہوئی اور درمیانے سائز کے کھانے کے کمروں کے لئے پتلی آپشن ہے.
جگہ کو بچانے والا فرنیچر مختلف شکلوں اور سائز میں آتا ہے اور اسے مہیا جگہ کے اعتبار سے ترتیب کیا سکتا ہے. کچھ میز مکمل طور پر تہ ہو جاتے ہیں جنہیں دیوار پر لٹکایا جا سکتا ہے، اور باقیوں کی اطراف جو چھوٹا کیا جا سکتا ہے جو کہ بڑے میز کو چھوٹے میز میں تبدیل کر دیتی ہیں. آخر میں آپ جس کا بھی انتخاب کریں وہ آپکی ضرورت اور مزاج کے مطابق آپ پر منحصر ہے.

کھانے کی جگہ کو مطالعہ کی جگہ کے طور پہ بھی استعمال کریں

آپ کے گھریلو آرائش کے خیالات عمومن آپ کے گھر کی قبل استعمال جگہ کے ساتھ ٹکراتے رہتے ہیں، جہاں آپ سب کچھ چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے جگہ میسر نہیں ہوتی. اسے موقع پہ کثیر الاستعمال جگہ بچانے والا فرنیچر آپ کا بہترین دوست بنتا ہے.
ایک مطالعہ کی میز کی سائز کی میز بنوائے جس کے نیچے کتابیں رکھنے کی جگہ ہو. اس کے ساتھ ہی اضافی تختے لگائے جنہیں یا تو اطراف سے اٹھایا جا سکے یا درمیان سے اوپر کھینچ کر کھانے کے وقت کھانے کا میز بنایا جا سکے.

اگر آپ کے گھر میں دو بچے ہیں تو آپ ان کو علیحدہ علیحدہ میزیں بنوانے پر بھی غور کر سکتے ہیں جو ایک طرف دیوار کا سہارا لئے ہوں اور دوسری طرف دو ٹانگیں ہوں. جب دیوار دور کھینچا جائے تو دونو جڑ جائیں اور کھانے کی جگہ تیار. آپ اس کو دو سطحی سامان رکھنے کی جگہ بنا کر اور بھی مفید بنا سکتے ہیں -- ایک کتابوں کے لئے اور دوسری کھانے کے سامان کے لئے.

شیلف کے اندر اشیا نوش رکھنے کی جگہ

آپ اپنی اشیا نوش رکھنے کی الماری کی جگہ کو چھوڑ کر ایک کثیر سطحی شیلف پر اشیا نوش رکھ کر اپنی کھانے کی جگہ کو مزید مفید بنا سکتے ہیں. سب سے اوپر والی جگہ کو بوتلیں رکھنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ آپ نیچے والی جگہ پہ ہک کے ساتھ گلاس کو الٹا لٹکا سکتے ہیں، بلکل بار کی طرح! اوپر والی شیلف کو چالاکی سے ایسا بھی بنایا جا سکتا ہے کہ بوتلوں کو لمبائی کے رخ  رکھا جا سکے تاکہ حادثاتی ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جا سکے.
آپ کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ چار شیلف دیوار کے ساتھ بنا سکتے ہیں جنہیں مختلف رنگ سے اپنے مزاج کے مطابق سجایا جا سکے. اس شیلف میں بار والی ترکیب سے تحریک پکڑیں جسے کچن میں اطالوی آرکیٹکٹس فابیو کریا نے بنایا ہے.

جگہ بچانے کے لئے دیوار میں لگی شیلف

دیوار کی جگہ کا استعمال چیزوں کو فرش سے دور رکھنے اور ایک کھلے گھر کا فریب دینے کیلئے اچھا مصرف ہے. اور اسکو تخلیقی اعتبار سے کرنے سے آپکے گھر کے سٹائل کو چار چاند لگ جائیں گے. آپ کھلے یا بند شیلف بنا سکتے ہیں جو کہ آپ کے کھانے کے میز کو رکھنے کی جگہ بھی دے سکتے ہیں یا اس کے زیادہ مصرف کا باعث بھی بن سکتے ہیں.
کھلے شیلف بنانے کیلئے شیلف کی گہرائی کم از کم میز کی چوڑائی کے برابر ہونی چاہیے. آپ شیلفوں کے درمیان ایک باریک خانہ بنا سکتے ہیں جس میں میز کے تختے کو رکھا جا سکے. فولڈ ہو جانے والی یا بھر کھینچ لینے والی ٹانگیں شیلف کی سائیڈ پہ ڈیزائن کے حصّے کے طور پہ لٹکائی جا سکتی ہیں. پہلی نظر میں یہ کسی عام شیلف کی طرح ہی نظر آے گا لیکن ہودینی کی طرح آپ بھی شیلف میں سے ٹیبل نکال سکتے ہیں!

اگر آپ بینڈ شیلفوں کے ساتھ میز چاہتے ہیں تو میز کے تختے کو شیلف کے دروازے کے طور پہ دوہرا ہونا پڑے گا اور اسکو دو سطحوں پہ رکھا جا سکتا ہے. پہلی سطح کھلی طرف سے میز کی دو ٹانگیں بن سکتی ہیں اور دوسری سطح میز کے تختے میں تبدیل ہو جاۓ گا.

کھانے کے کمرے کے کونے میں چھپی استری کرنے کی جگہ

کونے عام طور سے کمرے کی غیر استمال شدہ جگہ ہوتی ہیں کیونکہ ہم اکثر اس بات کا اندازہ نہیں لگا پاتے کہ ان میں کیا کچھ آ سکتا ہے یا ہم انھیں کیسے مفید بنا سکتے ہیں. لہٰذا اپنے اندروں میں لگے ان پودوں کو اٹھائیے اور انھیں دیوار پر لٹکا دیجئے. اپنے کونے کی جگہ کو استری کا میز رکھنے کیلئے استعمال کیجئے.
ایک دیوار میں لگی استری کی میز جس کی پچھلی طرف دھلنے والے کپڑے رکھنے کے بیگ کے طور پہ اور سامنے کی طرف آئینہ لگا ہو، آپ کے کھانے کی جگہ کی توجہ نہ کھینچنے والی بہترین جگہ کے طور پہ بن سکتی ہے. اسکی سادہ وجاہت آپکے کھانے کی جگہ کی جگہ سے توجہ نہیں ہٹایے گی اور ساتھ ہی ساتھ اپنی افادیت بھی برقرار رکھے گی.

اب جبکہ آپ کی کھانے کی جگہوں کو عمدہ بنانے کی ترکیب آپ کے مہمانوں کو متاثر کرنے کیلئے مکمل ہو چکی ہیں، اب وقت آ چکا ہے کہ آپکے گھر کے باقی افراد کو کھانے کی جگہ پہ آنے کی وجہ دی جاۓ! اچھے کھانے کی خوشبو سے زیادہ اور کوئی اچھی چیز نہیں جو آپ کے گھر کی ہوا میں مل کر آپ کے گھر والوں کو کھینچے چلی آے. ایک اور آئیڈیا بک میں اپنی تخلیقی روح کو جگانے کیلئے جائیے - اپنے کمرے یا کچن کیلئے کونسے میز کا انتخاب کیا جائے.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine