باورچی خانے کی تزین و آرائش کے 7 بہترین اور سستے طریقے۔

Hamna—Homify Hamna—Homify
Worktops, Bordercraft Bordercraft Modern Kitchen
Loading admin actions …

اگر آپ اپنے باورچی خانے کو ایک نیا انداز دینا چاہتے ہوں مگر آپ کی جیب زیادہ پیسے خرچ کرنے کی اجازت نہ دے رہی ہو تو یہ آئیڈیا بک آپ کی بہترین دوست ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کا اصل مقصد باورچی خانے میں زیادہ تبدیلی کیے بغیر ہی اس کی خوبصورتی میں اضافہ اور نیا انداز دینا ہے۔

چھینٹوں سے بچاؤ۔

دیواروں کو سالن، تیل وغیرہ سے بچانا بہت ضروری ہے۔ تو کیوں نہ اس بچاؤ کو تزین و آرائش کے لیے استعمال کر لیا جاۓ۔ vinyls  کا استعمال ایک کارآمد اور سستا حل ہے۔ آپ اس کے مختلف انداز اور رنگوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔

ایک عملی اور کارآمد انداز۔

اگر کوئی انداز نہ صرف باورچی خانے کی تزین و آرائش کا باعث بنے بلکہ وہ کارآمد بھی ہو تو وہ ایک بہترین خیال ہے۔ یہی اس خیال کا مقصد بھی ہے۔ بیچ میں موجود کاوئنٹر کے اوپر لکڑی لگا دی گئی ہے، اس سے یہ میز کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے اور سبزیوں وغیرہ کے کاٹنے کے لیے بھی۔

تھوڑا بھی زیادہ ہوتا ہے۔

پورے باورچی خانے کا فرنیچر بدلنا ایک بہت مہنگا کام ہے۔ تو کیوں نہ باورچی خانے سے دروازے، کیبنٹ اور الماریاں کم کر دی جائیں۔ اگر آپ الماریوں اور کیبنٹ کے دروازے ہٹا دیں گے تو اس سے کافی غیر رسمی انداز ملے گا اور یہ انداز زیادہ فعال بھی ہو گا۔

متاثر کن لوازمات۔

مسالوں کے ڈبے، بوتلیں اور دیگر ضروری لوازمات اگر خوبصورت، مزے دار اور دلچسپ لیے جائیں تو یہ آپ کے باورچی خانے کا نقشہ ہی بدل دیں گے۔ نمک مرچ کے ڈبوں سے لے کر چمچ کانٹے تک سب باورچی خانے کی سجاوٹ میں آپ کے مدد گار ثابت ہوں گے۔

پودوں سے قدرتی انداز۔

اگر آپ اپنے باورچی خانے میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ایک بہت ہی سستا مگر بہت خوبصورت حل ہے۔ پھول اور پودے ہمیشہ خوبصورتی اور دلکشی فراہم کرنے میں سب سے بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔  پودوں کی ان اقسام کا انتخاب کریں جو کم روشنی میں بھی پھلیں پھولیں اور آپ کے باورچی خانے کو خوشبو سے مہکا دیں۔

تخلیقی صلاحیت کا استعمال:

باورچی خانے میں موجود برتن بھی آپ کے ساتھی بن سکتے ہیں۔ دیگچیاں، ڈونگے اور پیالوں کی مدد سے اپنے باورچی خانے کی آرائش کریں۔ ان سب کو دیواروں پر لٹکا کے آپ اپنے باورچی خانے میں سٹائل لا سکتے ہیں۔ رنگ برنگے پیالوں سے باورچی خانے میں جان پڑ جاۓ گی۔ اس کے علاوہ کسی حصے پر سیاہ رنگ پھیر کر آپ اسے تختہ سیاہ کی شکل بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اپنے موڈ کے مطابق اس پر کچھ بنائیں یا کچھ لکھیں۔ یہ آپ کے باورچی خانے کی آرائش میں اضافہ کرے گا۔

کارپٹ کا استعمال۔

زیادہ تر کارپٹ کا استعمال دیوان خانوں یا پھر خوابگاہ میں کیا جاتا ہے مگر باورچی خانے میں کارپٹ ڈالنے سے اس کو نیا انداز مل جاۓ گا۔ آسانی سے دھلنے والی اقسام کا انتخاب کر کے انہیں اپنی میز کے نیچے رکھ لیں۔ آپ کے باورچی خانے کا انداز ہی بدل جاۓ گا۔

اگر آپ کو یہ مشورے پسند آۓ ہیں تو اس آئیڈیا بک کو بھی دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine